- سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی پر اہم فیصلہ جاری کردیا
- وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک
- بنگلہ دیش نے بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا، تمیم اقبال شامل نہ ہوسکے
- اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے لے کر روانہ
- مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ٹاسک دے دیا
- نیا X وائرس، کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے، برطانوی ماہرِ صحت
- آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
- فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا
- سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد
- بابراعظم اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی اپنی آوازوں پر حیران
- جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
- موٹرسائیکل چوری کے متاثرہ شہری نے گینگ بنا کر 57 وارداتیں کر ڈالیں
- سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا
- ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں
- بنگلادیش میں ڈینگی بخار سے 900 افراد ہلاک
- کیپکو کی نیپرا کو فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست
- بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والے وھیل نما ایئر شپ کا منصوبہ
- ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر باہر
- ایشین والی بال ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی
- بھارت میں ایک اور ’ہم جنس پرست جوڑے‘ نے شادی کرلی
کراچی: 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکل لینے کیلیے مقدمہ درج کرانا ہوگا

فوٹو: فائل
کراچی: پولیس نے 9 مئی کے کیسز کو مضبوط بنانے کے لیے نئی منطق نکال لی ہے کہ نئی موٹرسائیکل اسی کو ملے گی جو مقدمہ درج کرائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو شارع فیصل پر جلائو گھیراؤ کے واقعات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے کراچی کی تفتیشی پولیس نے موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں جلانے والے ملزمان کو گرفت میں لانے کے لیے پرائیویٹ مدعی کی تلاش شروع کردی ہے اور جلنے والی 11 موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کے مالک کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کے تفیتشی حکام کوکیس مضبوط بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے اور اس کے لیے تمام ریکارڈ بھی مرتب کرنا شروع کردیا ہے، تفتیشی پولیس کے اعلی افسر نے بتایا ہے کہ جو کیس کا مدعی بنے گا نئی موٹرسائیکل یا معاوضہ بھی اسی کو ملے گا۔
پولیس کے شعبہ تفتیش نے فہرستیں مرتب کرکے متاثرین سے رابطے شروع کردیے ہیں ، جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ٹیپوسلطان، فیروزآباد میں ہوئے تھے، کس تھانے میں کتنے شہریوں نے رپورٹ درج کرائی اس کی بھی تفصیل طلب کرلی گئی ہے ۔
پولیس کو 11 موٹرسائیکلیں اور ایک کار جلنے کی اطلاع ملی تھی جس میں متاثرہ شہریوں کو درج مقدمات میں بطور گواہ شامل کیا جائے گا۔
املاک کو نقصان پہچانے والوں کوشہری عدالت کے روبرو شناخت کریں گے تاکہ9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو ٹھوس ثبوت اور شہادتوں پر سزا کروائی جائے، اس سلسلے میں پولیس نے12 افراد کی فہرست بناکر اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کراچی میں تعینات تفتیشی پولیس کے ایس ایس پی سے اجلاس بھی کیا ہے جس میں واضح طور پر حکم دیا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور جو 9 مئی کے متاثرین ہیں ان سے رابطہ کرکے اُن کی مدعیت میں مقدمات درج کرائے جائیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔