- ورلڈکپ؛ بھارت نے حیدرآباد میں قومی ٹیم کیلئے کیا خصوصی انتظامات کیے؟
- سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد
- پشاور؛ گرمی سے پریشان نشئی اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا، ویڈیو وائرل
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاق اور الیکشن کمیشن کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری اسپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
افغان جنگ؛ آسٹریلیا کے اعلیٰ فوجی افسر ہتک عزت کا تاریخی مقدمہ ہار گئے

افغانستان میں تعیناتی کے دوران نہتے شہریوں کو قتل کیا تھا؛ فوٹو: فائل
سڈنی: آسٹریلیا کے اعلیٰ فوجی افسر بین رابرٹس اسمتھ نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام پر 3 اخبارات کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا جسے صدی کا سب سے اہم مقدمہ کہا جا رہا تھا تاہم وہ یہ مقدمہ ہار گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے 3 اخبارات میں میں کئی فوجی اعزازات حاصل کرنے والے اعلیٰ فوجی افسر بین رابرٹس اسمتھ کے خلاف افغانستان میں 6 نہتے شہریوں کو بیدردی سے قتل کرنے کی تفتیشی رپورٹ شائع ہوئی تھی۔
اعلیٰ فوجی افسر بین رابرٹس اسمتھ ایلیٹ اسپیشل ایئر سروس (SAS) سے منسلک تھے اور 2013 میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے لیکن اس وقت بھی وہ آسٹریلیا میں سب سے زیادہ جنگی تجربہ رکھنے والے افسر ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : افغانستان میں جنگی جرائم؛ آسٹریلوی فوجیوں کے شراب پینے پر پابندی عائد
اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان معصوم شہریوں کو آسٹریلوی فوجی افسر نے 2001 سے 2013 کے درمیان افغانستان میں اپنی تعیناتی کے دوران مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران صفائی کا موقع دیے بغیر قتل کیا تھا۔
بین رابرٹس اسمتھ نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تمام کارروائی قانون کے مطابق کی گئی تھی اور ان تینوں اخبارات پر ہتک عزت کا دعویٰ کردیا تھا۔
سول عدالت میں ٹرائل کے دوران آسٹریلوی فوجی افسر کے نہتے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ جج نے فیصلے میں لکھا کہ چھ میں سے قتل کے 4 الزامات کافی حد تک درست تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
بین رابرٹس اسمتھ نے عدالت میں بھی ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ انھوں نے کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا اور چھاپہ مار کارروائیوں میں قوانین کی پاسداری کی گئی۔
آسٹریلوی فوجی نے ایک ہتھکڑی لگے کسان کو بڑی چٹان سے لات مار کر دھکا دیا جس سے اس کے دانت ٹوٹ گئے اور پھر اسے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔
اسی طرح ایک گرفتار طالب کو پیٹھ میں کم از کم 10 گولیاں ماریں۔ گرفتاری کے دوران طالب کے مصنوعی ٹانگ کو ٹرافی کی طرح اُٹھا کر جشن منایا اور بعد میں فوجیوں نے اس میں شراب بھی پی۔
علاوہ ازیں 44 سالہ رابرٹس اسمتھ نے اپنی ٹیم کو دو دیگر افغان شہریوں کو گرفتار کرنے کے بجائے گولیاں مار کر قتل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ان کی ٹیم نے عمل درآمد کیا۔
جسٹس انتھونی بیسانکو کے مطابق تینوں اخبارات دیگر 2 افغانیوں کے قتل کو غیر قانونی قرار دینے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ عدالت نے ہتک عزت کیس ختم کردیا۔
عدالتی فیصلے پر ترجمان طالبان نے کہا کہ یہ مقدمہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کے بے شمار جرائم کا ثبوت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔