- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاق اور الیکشن کمیشن کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
برطانیہ؛ خواتین کیساتھ جنسی استحصال پر رکن اسمبلی کو معطل کردیا گیا

برطانیہ میں 63 سالہ رکن اسمبلی کے خلاف جنسی استحصال کی شکایت پر تحقیقات شروع؛ فوٹو: فائل
لندن: برطانیہ میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی جیرینٹ ڈیوس کی رکنیت کو معطل کر دیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لیبر پارٹی نے اپنے سینیئر رکن اسمبلی 63 سالہ جیرینٹ ڈیوس کی رکنیت کم عمر خوتین ارکان اسمبلی اور عملے کے جنسی استحصال اور نازیبا اشارے کرنے پر معطل کی۔
جیرینٹ ڈیوس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اگر وہ اس جرم کے مرتکب پائے گئے تو ان کی رکنیت منسوخ کی جا سکتی ہے۔
تحقیقات مکمل ہونے تک وہ لیبر پارٹی کے رکن کی حیثیت سے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول رویہ ہے۔ معطل رکن اسمبلی کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
بی بی سی نے پارٹی کے اس فیصلے پر تبصرے کے لیے معطل رکن اسمبلی جیرینٹ ڈیوس سے رابطہ کیا لیکن انھوں نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔
خواتین رکن اسمبلی اور عملے کے ساتھ جنسی استحصال کا الزام سامنے لانے والی نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا کہ 5 خواتین نے معطل رکن اسمبلی کے خلاف جنسی استحصال کی تصدیق کی۔
خواتین نے الزام عائد کیا کہ رکن اسمبلی گزشتہ 5 برسوں سے شراب کے نشے میں کم عمر خواتین پر جنسی تبصرے کستے اور ناپسندیدہ طور پر چھوتے رہتے تھے۔
ان خواتین نے بار بار منع کرنے کے باوجود باز نہ آنے پر پارٹی ڈسپلن کے انچارج لیبر وہپس سے رکن اسمبلی کی شکایت کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔