- ہمارے درمیان اچھے پڑوسی کا تعلق قائم ہو؛اسرائیل کا سعودی قومی دن پر پیغام
- سافٹ ویئر نمائش، پروجیکٹس شہریوں کی توجہ کا مرکز
- نارویجین ونگ سوٹ پائیلٹس کی عطا آباد جھیل کے قریب بلند پہاڑ سے چھلانگ
- سعودیہ کے بعد مزید 7 مسلم ممالک بھی ہمیں تسلیم کرلیں گے؛ اسرائیل
- کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 بھائی گرفتار
- کینسر کی مریضہ بن کر لڑکے سے لاکھوں روپے بٹورنے والا لڑکا گرفتار
- پارا چنار میں چیتے کے حملے سے دو افراد زخمی
- حکومت کا 5 ہزار ای ورکنگ سینٹر قائم کرنے کا اعلان
- چین کا کراچی تا پشاور ریلوے لائن کیلیے ساڑھے 6 ارب ڈالر کی نظرثانی شدہ لاگت پر اتفاق
- مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار رہے گا، اسٹیٹ بینک
- کراچی؛ دو ملزمان کو گرفتار کرکے 2کلو گرام سے زائد کی منشیات برآمد
- لٹن داس نے مینکڈ کے بعد واپس بلالیا، سودھی، حسن سے بغلگیر
- کولکتہ پولیس نے پاکستان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا پلان بنالیا
- پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی
- محمد آصف نے سلمان علی آغا کو کرکٹر ماننے سے ہی انکار کردیا
- مکی آرتھر نے بالآخر گرین شرٹس کیلیے وقت نکال ہی لیا
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز کی بغیر معاہدوں کے شرکت کا خدشہ بڑھ گیا
- بھارت نے علیحدگی پسند سکھ رہنما کی جائیداد ضبط کرلی
- وزارت تجارت برآمد کنندگان کو نوازنے کے لیے سرگرم
- بجلی پیدا کرنے والے بہت زیادہ منافع لے رہے ہیں، عالمی بینک
جون، جولائی اوراگست میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان

فوٹو: فائل
کراچی: محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست میں ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون،جولائی اوراگست 2023 کا آؤٹ لک جاری کردیا، جس کے مطابق ملک کے بیشتر مقامات پر ان تین ماہ کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں، تاہم شمالی علاقہ جات کے چند مقامات پر معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت مغربی حصے میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس سیزن کے اختام پر بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں بارشوں میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔
درجہ حرارت کے بڑھنے سے کے پی کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں کی برف پگھلنے کے عمل میں تیزی آسکتی ہے جس کے باعث دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتاہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ اس سیزن میں بارشیں کم ہونے اور درجہ حرارت زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ زرعی زمین میں نمی میں بھی کمی آسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے آؤٹ لک کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں خریف کی فصلوں اور سبزیوں کے لیے اضافی پانی کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔