- دوسری شادی پر مسیحی نوجوان کو 3 سال قید، 30 ہزار روپے جرمانہ
- لاہور: گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے خواتین کو کاروبار کیلئے 15.5 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
- عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف فیصلے سے روک دیا
- بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان کا ردعمل آگیا
- سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی
- ہم مقابلہ کرنے نہیں بلکہ آسٹریلیا کو شکست دینے آئے ہیں، محمد حفیظ
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشتگردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا، وزیر داخلہ
- امریکی فوج کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
- غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، فریقین کو نوٹسز جاری
- ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ: کانسی کے 2تمغے پاکستان کے نام
- ذوالفقار بھٹو کی پھانسی: کیس کی لائیو نشریات کیلیے بلاول کی درخواست دائر
- اب صرف میڈ اِن پاکستان
- پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم
- کسٹم حکام خود گاڑیاں اسمگل کراکے پھر خود پکڑوا دیتے ہیں، چیف جسٹس
- اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار
- خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت
- پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار
- چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری
میٹا نے ایپل سے پہلے کویسٹ تھری وی آر ہیڈسیٹ پیش کرنے کا عندیہ دیدیا

میٹا نے اپنے نئے وی آر ہیڈسیٹ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ فوٹو: فائل
پالو آلٹو، کیلیفورنیا: ورچول ریئلٹی ہیڈسیٹ کو خوب سے خوب ترپیش کرنے کی دوڑ میں میٹا نے ایپل سے پہلے ہی اپنا نیا ورچول ریئلٹی (مجازی حقیقت یا وی آر) ہیڈسیٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کی سالانہ تقریب سے پہلے ستمبر 2023 میں 128 جی بی کا وی آر ہیڈ سیٹ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 499 ڈالررکھی گئی ہے۔ اسٹوریج بڑھانے سے اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ یہ کوئسٹ ٹو کے مقابلے میں قدرے ہلکا اور آرام دہ ہے۔
دی ورج ویب سائٹ کے دعویٰ کیا ہے کہ میٹا کا نیا ہیڈسیٹ آپٹک پروفائل میں 40 فیصد پتلا ہوگا۔ اسے تیزرفتار بنانے کےلیے اسنیپ ڈریگن چپ لگائی گئی ہے جو کوئسٹ ٹو کے مقابلے میں گرافکس کو دوگنا بہتر کرکے دکھاتی ہے۔
میٹا نے کہا ہےکہ یہ کوئیسٹ ٹو گیمز کی مطابقت میں ہے جس پر گزشتہ ورژن کے تمام گیمز کھیلے جاسکتے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ میٹا نے چار جون سے کوئیسٹ ٹو کی قیمت کم کرکے 100 ڈالر سے 299 ڈالر کردی ہے جو 128 جی بی کے لیے ہے۔ جبکہ 256 جی بی کی قیمت میں 80 ڈالر کمی کرکے اسے 429 سے 349 ڈالر رکھی گئی ہے۔
لیکن کوئیسٹ ٹو کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ بھی آرہا ہے جو اس کی رفتار اور کارکردگی بڑھا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں گرم تھیں کہ ایپل کمپنی اپنا مکسڈ ریئلٹی ہیڈ سیٹ پیش کررہی ہے جو جلد متوقع ہے لیکن اس کے آفیشل اعلان سے پہلے ہی میٹا نے اپنے ہیڈسیٹ کی خبر افشا کردی ہے۔ 27 ستمبر کو باقاعدہ ایک تقریب میں کوئیسٹ تھری کو پیش کیا جائے گا۔
میٹا کے انجینیئروں نے کہا ہے کہ انہوں نے اس وی آر ہیڈسیٹ کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی تبدیلیاں بھی کی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔