- امریکا نے اسرائیلیوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی
- پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
- پی ٹی آئی کارکنوں کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کی طرح قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، وزیراعظم
- فیصل آباد میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ملزم گرفتار
- سینٹرل کنٹریکٹ سے مطمئن اور خوش ہوں، بابراعظم
- نئی حلقہ بندیوں میں خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہوگئیں
- بیمار ماں کے ساتھ سرکاری اسپتال آنے والی لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی
- کراچی کیلیے بجلی مزید 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی
- پسند کی شادی سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری
- بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد
- نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شہریوں کے مسائل جاننے کیلیے ای کچہری کا انعقاد
- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
آئی ایم ایف، 6 ارب ڈالر کیلیے شرائط میں نرمی کی پاکستانی درخواست رد

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ،ڈار کے اجلاس سے مسلسل غائب رہنے پر ارکان برہم۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی جس میں کہا گیا تھا کہ 6 ارب ڈالر کے نئے قرض کے لیے عائد شرائط میں نرمی کی جائے، یہ بات کابینہ کے ایک رکن نے جمعرات کے روز ایکسپریس کو بتائی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ایک پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اس وقت آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔
اجلاس کی صدارت قیصر شیخ کررہے تھے۔ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے درخواست کی تھی کہ وہ 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کے لیے دی گئی شرائط میں نرمی کرے تاہم ادارے نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے خود بھی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے بات کی تھی تاہم ادارہ پھر بھی راضی نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئی ایم ایف سے نیا بیل آؤٹ حاصل کرنے کا خواہش مند
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ کی عدم شرکت پر اراکین نے احتجاج کیا جس پر نفیسہ شاہ نے تجویز دی ہے کہ چیئر مین صاحب توہین پارلیمنٹ کا بل پاس ہوا ہے، آپ اس کا استعمال کیوں نہیں کرتے جبکہ وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے کہاہے کہ سیلاب آنے سے ملک میں غذائی اشیاء کی طلب اور رسد کا نظام بیٹھ گیا، ہم آئی ایم ایف پروگرام میں تھے لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تھے، حکومت کی سمت درست ہے، آئندہ سال تک مہنگائی میں اضافہ سنگل ڈیجیٹ میں آ جائے گا،صوبائی حکومتوں کو قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق بجٹ بنا رہے ہیں،آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ،پاکستان نے تین ارب ڈالر کا قرض واپس کیا، ہم نے ڈیفالٹ نہیں کیا، اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے تو تین ارب ڈالر مزید مل جائے گا۔
جمعرات کے روز قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ وزیر خزانہ آج تک اس کمیٹی میں تشریف نہیں لائے،ہماری خواہش ہے کہ وہ بھی اس کمیٹی میں آئیں۔ ایک رکن نے کہاکہ صرف خواہش نہیں،ہمارا احتجاج بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آئی ایم ایف بیان کو داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا
وزیرمملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ وزیر خزانہ اس وقت کافی مصروف ہیں،بجٹ اور سیاسی صورتحال کے سبب ہمیں بھی وہ کم ملتے ہیں۔
چیئرمین نے کہاکہ وزیر خزانہ باقی سب سے مل رہے ہیں صرف ہماری کمیٹی میں نہیں آتے،کمیٹی میں آپ وہی بتاتی ہیں جو پریس کے ذریعے ہمیں معلوم ہوتا ہے۔ چیئرمین نے کہاکہ اگر ایسا ہی کرنا ہے تو پھر کمیٹی کو ہی ختم کر دیتے ہیں۔ عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ اگر آپ کہیں تو میں کمیٹی میں ہی نہ آوں۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ چیئرمین صاحب آپ کی ہی حکومت ہے،توہین پارلیمنٹ کی کا بل بھی پاس ہوا،آپ اسکا استعمال کیوں نہیں کرتے۔
چیئرمین نے کہاکہ اس مسلئے پر اراکین کمیٹی کھل کر اظہار کریں،گھبرائیں مت۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان کا جو بھی وزیر خزانہ بنتا ہے وہ قانون سے بالاتر ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک وزیر خزانہ نہیں آتے،کوئی قانون سازی نہیں کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردیا
نیشنل بینک کے پنشنرز کے معاملے پر عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ نیشنل بینک کے صدر نہیں آئے پنشنرز کا معاملہ وہ دیکھ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزارت خزانہ اور کمیٹی نیشنل بینک کے صدر سے پوچھیں کہ کیوں نہیں آئے۔ چیئر مین نے کہاکہ وزیر خزانہ بھی نہیں آتے اور نیشنل بینک کے صدر بھی نہیں آتے۔کمیٹی ارکان نے پارلیمنٹ کا اختیار استعمال کرنے کی سفارش کردی۔
چیئرمین نے کہاکہ اگلے اجلاس میں صدر نیشنل بینک نہیں آئے تو ان کے وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔ چیئرمین نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی نے کورونا کے دوران تین ارب ڈالر کا معاملہ بھیجا ہے ، ابھی تک وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک نے اس پر جواب نہیں دیا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ جن افراد کو تین ارب ڈالر دیئے ہیں ان کے نام نہیں دیئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ بغیر شرح سود کے ان امیروں کو قرض دیا گیا ان کو فائدہ پہنچایا گیا۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ سٹیٹ بینک نے اس اجلاس میں ان کیمرہ بریفنگ دینے کی حامی بھری تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔