- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
- پلاسٹک سے سنگین بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ
- ورلڈکپ؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں تیاریوں کا آغاز کردیا
ڈیری مافیا کا عوام کو دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا تحفہ

غیر قانونی اضافے کے اعلان نے ڈیری مافیا کی منافع خوری کی ہوس کا پول بھی کھول دیا۔ فوٹو: فائل
کراچی: دودھ کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمت میں 10روپے اضافہ کا تحفہ دیتے ہوئے دودھ جیسی نعمت کو مہنگائی کے شکار عوام کی پہنچ سے مزید دور کردیا۔
ڈیری فارمرز کے ایک دھڑے نے دودھ کی ایکس فارم قیمت میں مزید اضافہ کردیا جس کا اثر خوردہ سطح پر 10 روپے فی لیٹر ہوگا، مئی میں لگ بھگ20روپے اور جون کے پہلے روز 8 روپے کی کمی کے ساتھ مجموعی طور پر ایک ماہ میں پٹرول کی قیمت میں 28 روپے کی کمی کے باوجود ڈیری مافیا کی جانب سے دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافہ کے اعلان نے سرکاری رٹ کے ساتھ ڈیری مافیا کی منافع خوری کی ہوس کا پول بھی کھول کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت کی ڈھیل سے ڈیری مافیا کے حوصلے اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ اب کمشنر کراچی سے کی جانے والی نمائشی مشاورت کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی اور ڈیری مافیا یک طرفہ طور پر غیر قانونی قیمت کا اعلان از خود کردیتی ہے جس پر خودہ فروخت بھی بلاچوں و چراں عمل کرتے ہیں۔
اس بار بھی دودھ کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کا اعلان کیا گیا جس پر خوردہ فروشوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے خوردہ قیمت میں 10 روپے لیٹر کا اضافہ کردیا،ڈیری فارم کی سطح پر فارم گیٹ بندھی ریٹ فی ٹنکی(37.5 لیٹر)7070 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔