- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- دوسرا ون ڈے: بھارت نے آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا، 400 رنز کا ہدف
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
پاکستان اور جرمنی کا فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق

(فائل فوٹو)
اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے جرمن سفیر ایلفرڈ گرناس کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراطلاعات مریم اور نگزیب سے جرمن سفیر ایلفرڈ گرناس کی ملاقات ہوئی جس میں بیبلسبرگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیلی ویژن اینڈ فلم میونک کے ساتھ اشتراک عمل کی تجویز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراطلاعات نے جرمن سفیر کو فلم اینڈکلچر پالیسی اور اس کے تحت مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم سکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستان کی خوبصورت، ثقافت اور تہذیب وتمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ غیرملکی فلم سازوں کو پاکستان میں عکس بندی اور فلم سازی میں خصوصی رعایتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستانی طالب علموں کو فلم، آرٹ اینڈ کلچر میں فنی تربیت کے لئے جرمن اداروں کے تعاون کے خواہاں ہیں جرمنی اور پاکستانی نجی وسرکاری درس گاہوں میں تعاون سے فلم، آرٹ اینڈ کلچر کو فروغ مل سکتا ہے۔
وزیراطلاعات نے مریم اورنگزیب نے جرمن این جی اوز کی پاکستان میں خدمات کو سراہتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لئے 18 کروڑ 40 لاکھ یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراطلاعات نے جرمن سفیر کو آگاہ کیا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم 4 ارب ڈالر ہے جس بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برلن میں اقبال گوئٹہ آرٹ اینڈ کلچر سینٹر کے قیام سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔
وزیر اطلاعات نے پاکستان کے حالات کو معروضی اور غیرجانبدارانہ انداز میں رپورٹ کرنے پر جرمنی کے میڈیا کو بھی سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ جرمنی کی صحافیوں کی تنظیم کے وفد کا اگلے ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
جرمن سفیر ایلفرڈ گرناس نے بھی وزیراطلاعات کی فلم اینڈ کلچر کے فروغ کے لئے کوششوں کو خوب سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔