- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
اسپینیش ٹینس اسٹار نے سیلفی کی فرمائش کرنے والے مداح سے منگنی کرلی

29 سالہ کھلاڑی 2016 میں فرنچ اوپن اور ومبلڈن ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ورلڈ نمبر ون بنیں تھیں (فوٹو: فائل)
اسپینش ٹینس اسٹار گاربین موگوروزا نے سیلفی کی فرمائش کرنے والے مداح کے ساتھ شادی کی تیاریاں شروع کردیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسپینش اسٹار گاربین موگوروزا کئی عرصے سے ٹینس سے دور ہیں جبکہ وہ اب گرینڈ سلیم ایونٹس میں حصہ نہیں لیں گی تاہم ان دوران انہوں نے مداح سے منگنی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹینس اسٹار گاربین کی اپنے بوائے فرینڈ آرتھر بورجس سے انکی پہلی ملاقات کی تفصیل بتائی کہ ’’ نیویارک میں ٹورنامنٹ کے دوران میرا ہوٹل سینٹرل پارک کے قریب تھا، میں بور ہو رہی تھی تو میں نے سوچا کیوں نا چہل قدمی کرنے جاؤں، میں باہر گئی جہاں میری ان سے ملاقات ہوئی، وہ چلتے ہوئے اچانک مڑے اور کہا کہ ’یو ایس اوپن کے لیے نیک تمنائیں‘۔‘‘
مزید پڑھیں: امپائر کی چیئر پر ریکٹ پھینکنے والا ٹینس کھلاڑی ایونٹ سے باہر
گاربین موگوروزا کہا کہ ’’ آرتھر بورجس کے اس انداز نے ان پر گہرا اثر چھوڑا، جس کے بعد وہ سینٹرل پارک میں چہل قدمی کے دوران ملتے رہے۔ بورجس نیو یارک میں ٹام فورڈ کے لیے کام کرنے آئے تھے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ میرے منگیتر کو ٹینس کی دنیا کی اتنی خبر نہیں تھی تاہم میری طرح بورجس کا تعلق بھی اسپین سے ہے تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ فن لینڈ میں گزارا ہے۔
مزید پڑھیں: یوکرینی ٹینس پلیئر لیزا کا روسی حریف ڈاریا کے ساتھ مصافحہ سے انکار
ٹینس کی سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی منگنی کی اطلاع دی۔
واضح رہے کہ 29 سالہ کھلاڑی 2016 میں فرینچ اوپن اور اگلے برس ومبلڈن ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ورلڈ نمبر ون بنیں تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔