- سوا کروڑ اضافے سے غریب پاکستانی ساڑھے 9 کروڑ ہو گئے، عالمی بینک
- ٹیم میں تبدیلیاں، انضمام اور بابر نے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز نظرانداز کردیں
- عامر ریٹائرمنٹ واپس لے کرفرسٹ کلاس میچز کھیلیں، پرفارم کریں، انضمام الحق
- سعودی عرب سے امن معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیل
- نسیم کے کندھے کی سرجری ہوگی، بحالی فٹنس کیلیے 4 ماہ درکار
- آزمودہ ہتھیاروں سے مشن ورلڈکپ میں سرخرو ہونے کا پلان
- 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ
- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
حکومت پنجاب کا صوبے میں مزید 7 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان

فوٹو: فائل
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں جنگلی حیاتیات کے موثر تحفظ اور فروغ کے لیے مزید 7 سات نیشنل پارکس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات پنجاب نے پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ 2020 کی دفعہ 9 کے تحت اعلان کردہ دس وائلڈ لائف سینکچوریز کے قیام کا نوٹیفیکشن فوری طور پر منسوخ کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مذکورہ ایکٹ ہی کی دفعہ(1)7 کے تحت انہی دس سینکچوریز جن میں لال سہانرا، پبی اینڈ رسول ریزرو فاریسٹ، خیری مورت ریزرو فاریسٹ، چنجی ریزرو فاریسٹ، کالا چٹا ریزرو فاریسٹ، مری، کہوٹہ و کوٹلی ستیاں ریزرو فاریسٹ اور سالٹ رینج (سمبلی نارتھ ریزرو فاریسٹ، نور پور ریزرو فاریسٹ، ملوٹ ریزرو فاریسٹ، ڈلوال ریزرو فاریسٹ) شامل ہیں، نیشنل پارکس بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ 2020کے تحت نیشنل پارک میں کسی جنگلی جانور کو شکار کرنا، اس پر فائر کرنا یا کوئی ایسا دیگر فعل سر انجام دینا جو کسی جنگلی جانور کو خوفزدہ یا ان کی افزائش نسل کے مقامات یا مسکن پر دخل اندازی کا باعث بن سکتا ہو ممنوع ہے۔
اس کے علاوہ اس ایکٹ کے تحت کسی پودے یا درخت یا ان کے پتے، پھل یا بیج کو گرانا، تراشنا، جلانا یا کسی بھی طریقے سے نقصان پہنچانا، تباہ کرنا، لے جانا، اکٹھا کرنا یا اکھاڑنا، کاشت کاری، کان کنی اور کسی دوسرے مقصد کے لیے زمین کی توڑ پھوڑ اور صفائی کرنا، اور نیشنل پارک میں سے گزرتے پانی کو آلودہ کرنا جیسے افعال کی بھی ممانعت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔