- دوسری شادی پر مسیحی نوجوان کو 3 سال قید، 30 ہزار روپے جرمانہ
- لاہور: گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے خواتین کو کاروبار کیلئے 15.5 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
- عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف فیصلے سے روک دیا
- بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان کا ردعمل آگیا
- سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی
- ہم مقابلہ کرنے نہیں بلکہ آسٹریلیا کو شکست دینے آئے ہیں، محمد حفیظ
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشتگردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا، وزیر داخلہ
- امریکی فوج کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
- غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، فریقین کو نوٹسز جاری
- ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ: کانسی کے 2تمغے پاکستان کے نام
- ذوالفقار بھٹو کی پھانسی: کیس کی لائیو نشریات کیلیے بلاول کی درخواست دائر
- اب صرف میڈ اِن پاکستان
- پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم
- کسٹم حکام خود گاڑیاں اسمگل کراکے پھر خود پکڑوا دیتے ہیں، چیف جسٹس
- اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار
- خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت
- پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار
- چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری
صحت مند ٹانگیں، صحت مند دِل
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/06/2492698-whatyouneedtoknowaboutheartfailuretreatmentx-1685725002-127-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
ٹوکیو: نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مضبوط ٹانگوں والے افراد میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد حرکتِ قلب بند ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔
جاپان میں کیتاساٹو یونیورسٹی اسکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں بحالیِ صحت کے شعبہ کے کینسوک یوینو اور ڈاکٹر کینٹارو کامیا کا مطالعہ رواں ماہ کے شروع میں یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی ایک سائنسی کانگریس ہارٹ فیلیئر 2023 کے دوران پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر کینٹارو نے 57 سے 74 سال کی عمر کے 932 افراد کے quadriceps (رانوں کے اگلے حصے میں پٹھوں) کی طاقت کا مطالعہ کیا جو 2007 اور 2020 کے درمیان دل کے دورے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
تجزیے سے پتا چلا ہے کہ جن کی ٹانگوں میں طاقت کم ہوتی ہے ان میں حرکت قلب بند ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے بنسبت ان کے جن کی ران کے پٹھے زیادہ قوی ہوتے ہیں۔
ٹانگوں کی مضبوطی بہت سے فوائد کی حامل ہے خاص طور پر جب بڑھتی عمر کی بات آتی ہے، تو نہ صرف دل کی صحت کے لیے بلکہ مجموعی صحت کے لحاظ سے بھی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ٹانگوں کی ورزش دیگر احتیاطی تدابیر کے مقابلے میں وزن کی کمی کیلئے زیادہ موثر ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔