کراچی میں 6 سال سے روپوش کالعدم ٹی ٹی پی شاکر گروپ کا کارندہ گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 2 جون 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: سی ٹی ڈی پولیس نے وفاقی حساس اداروں کی معاونت سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان مفتی شاکر اللہ گروپ کے کارندے کو گرفتار کرلیا.

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے وفاقی حساس اداروں کی معاونت سے خیفہ اطلاع پر کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے محمد اعجاز عف عادل کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان مفتی شاکر اللہ گروپ سے ہے جبکہ ملزم 6 سال سے گرفتاری کے خوف سے روپوشی اختیار کر رکھی تھی جس کا انٹیلیجنس بنیاد پر سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا بھائی الیاس جو کہ اس سے قبل متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور ضمانت کے بعد روپوش ہے ، سی ٹی ڈی حکام گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔