- پشاور؛ گرمی سے پریشان نشئی اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا، ویڈیو وائرل
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاق اور الیکشن کمیشن کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

5 تا 11 جون 2023
برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
چاند ابتدائے ہفتہ ہی میں آپ کی جیب میں موجود عطارد و مشتری سے نظر ملارہا ہے۔ آمدن میں اضافے کا امکان موجود ہے، مشتری اجنبی افراد یا ایسے لوگوں سے آمدن کے آنے کی نشان دہی کررہا ہے جو بہت دور ہیں یا ممکن ہے ان کا تعلق بیرون ملک سے ہو۔
جمعرات اور جمعہ دو ایام ایسے ہیں کہ آپ کی اپنے پسندیدہ شخص سے ملاقات ہوسکتی ہے، رابطہ ہونا طے ہے ، تعلق اور محبت کے سیارے متحرک ہیں، ممکن ہے پسندیدہ جگہ رشتہ طے پاجائے۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
آپ کا سیارہ زہرہ چوتھے خانے میں آچکا ہے۔ گھر کے لیے کچھ ضروری کام کرنے پڑسکتے ہیں۔ ممکن ہے آپ مکان تبدیل یا فروخت کرنے کا سوچ رہے ہیں تو ایسا ہوجائے، اور اس کے لیے خواہش مند فرد ممکن ہے۔
پڑوسی یا آپ کا اپنا چھوٹا بھائی یا بہن ہی بن جائے، کچھ پیسے مل جائیں اور کچھ کے لیے وقت طے ہوسکتا ہے۔ ایسے وقت میں اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔ آپ کو گذشتہ ہفتے بھی خبردار کیا تھا کہ زحل گیارھویں میں آچکا ہے۔ استاد سے عقیدت بڑھ سکتی ہے۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
عطارد بدستور راہو کے ساتھ ایسے مقام پر ہے جہاں تنہائی اور بے دلی کے جذبات و خیالات پیدا ہوتے رہیں گے۔ ایسے میں یوگا یا عبادت کی سمت بھی رجحان ہوسکتا ہے۔
آپ کو سفر میں فائدہ ہوسکتا ہے یا سوشل میڈیا سے بھی فائدہ ہوسکتا ہے، خیالات میں تضادات کا عنصر زیادہ رہے گا۔ اگر آپ بیرون ملک رہتے ہیں تو کاغذات کے حوالے سے کسی الجھن کا سامنا ہوسکتا ہے، چالان ہوسکتا ہے یا لین دین میں دھوکا دہی کا اندیشہ موجود ہے۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
دوستوں سے تحفہ یا مالی فائدہ اس کی کوئی بھی صورت ہوسکتی ہے، لیکن سورج کا بارھوِیں میں ہونا غیرضروری اور غیرامکانی اخراجات کرواسکتا ہے۔
آپ کا ساتھی آپ کی خوش بختی کا دروازہ کھول سکتا ہے یا اس کا آپ کے ساتھ ہونا ہی آپ کے لیے اچھا ہوسکتا ہے۔ شریکِ حیات کی صحت متاثر ہوسکتی ہے اور دوسری شادی یا افئیر کا امکان ہے اچھے اور برے کی تمیز ضرور کرلیں۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
یہ ایک بہترین وقت ہوسکتا ہے۔ اپنا بزنس شروع کیا جاسکتا ہے۔ مشتری آپ کے دسویں سے آمدن کو دیکھ رہا ہے۔
اگرچہ آج کل مشتری راہو کے بھنور میں ہے لیکن پھر بھی آپ کے لیے اچھا ہے اور کچھ ایسی چیزیں جو آپ کے لیے اچھی ہیں لیکن آپ کی سمجھ میں نہیں آرہیں، اس کی زیادہ فکر میں نہ پڑیں سب اچھا ہی ہونے جارہا ہے۔ ایک دوست جو کہ زیادہ بولتا ہے آپ کے کام میں آپ کا ساتھی بننے جارہا ہے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کا سیارہ عطارد مشتری کے ساتھ نویں میں ہے، یہاں یہ آپ کو اعلٰی تعلیم کے مواقع دے سکتا ہے یا آپ خود درس وتدریس سے وابستہ ہوسکتے ہیں۔
سورج آپ کے دسویں میں ہے آپ کی عزت کا علم بلند ہوگا اور اجنبی لوگوں سے فائدہ اور عزت ملتی ہوئی نظر آتی ہے۔ زہرہ بارھویں میں آٹھویں کے مالک کے ساتھ ہے، پرانا لین دین ادا ہوسکتا ہے اور کچھ قریبی لوگوں سے اس کی وجہ سے کچھ بدمزگی بھی ہوسکتی ہے۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
اہم دن 7 اور 8 جون ہیں، پسندیدہ شخص سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ آپ کے رومانوی معاملات خاصے متحرک دکھائی دے رہے ہیں، کیوںکہ طالع اور ساتویں کا مالک ایسی جگہ موجود ہیں جہاں لگتا ہے آپ کی پانچوں گھی میں ہیں۔
آپ کی سوچیں اس وقت کافی الجھی ہوئی ہیں۔ کوشش کریں کہ کوئی بڑا فیصلہ ایک مہینے تک نہ کریں۔ آپ کے رویے ہی کی وجہ سے آپ کے وراثتی امور میں خرابی ہوسکتی ہے اور الجھاؤ پیدا ہوسکتا ہے۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کے ازدواجی امور میں کچھ دھندلاپن موجود ہے۔ ساتھی کی صحت اور ذہنی سکون پر توجہ لازمی دیں، شریکِ تجارت سے اپنے امور کو کسی بھی طرح کے اندھیرے میں نہ رہنے دیں، ممکن ہے کچھ امور کی وجہ سے آپ چپ رہنا مناسب سمجھیں۔ بہرحال یہ اس حوالے سے احتیاط طلب معاملہ ہے۔آپ کی عزت کچھ لوگ چاہیں گے کہ میلی ہو اور الزام تراشی کرسکتے ہیں۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
بچے ممکن ہیں اعلٰی تعلیمی مظاہرہ کریں یا ممکن ہے آپ کا کوئی بچہ بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرے۔ آپ کی اپنی بھی ایسی ہی کوشش ہوسکتی ہے۔
اپنے بزنس میں آپ کچھ الجھاؤ کے باوجود ترقی اور بہتری ہوتی ہوئی محسوس کریں گے۔ کچھ اداروں یا افراد سے آپ کے تحریری معاہدے ہوسکتے ہیں اور بیرون ملک سے بھی ایک بڑی اہم شخصیت سے آپ کو تجارت میں شراکت کی پیشکش مل سکتی ہے۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
سورج آپ کے صحت کے خانے میں موجود ہے۔ لگتا ہے آپ کے گھرانے میں دل کا مرض پایا جاتا ہے، اپنے فشارِخون یعنی بلڈ پریشر کا باقاعدہ چیک اپ کروائیں اس کی ضرورت ہے۔
کوئی ایسا شخص آپ کے لیے اہم ہوسکتا ہے جو یا تو بیرون ملک سے ہے اور آپ کے لیے کسی قدر اجبنی ہے اور دوم ایک ایسا شخص جو آپ کا بظاہر ماتحت تھا لیکن اپنے کردار کی وجہ سے آپ کے لیے اہمیت اختیار کرگیا ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
چاند آپ کی صحت اور کام کا مالک ہے، اس ہفتے وہ کم زور ہی رہے گا۔ بزنس پر آپ کی توجہ ٹھیک طرح سے نہ ہونے کی وجہ سے اور بزنس سے کوئی اچھی خبر بھی نہ آنے کی وجہ سے آپ خود کو مضمحل سا محسوس کریں گے۔
آپ کا معدہ اور دماغ متاثر ہوسکتا ہے۔دانتوں اور گال کی ہڈیوں میں کیلشیئم کی کمی ہوسکتی ہے، گھر میں کچھ بے چینی اور بدمزگی کی فضا قائم ہوسکتی ہے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
مشتری آپ کے کیریئر کا نمائندہ ہے، تیسرے یعنی سفر اور میڈیا سے منسلک ہوگیا ہے آپ کی حرکت بڑھ رہی ہے۔
جمعرات اور جمعہ دو دن اہم ہوسکتے ہیں کہ جب چاند آپ کی خوشیوں کا سیارہ آپ کے طالع میں رہے گا، اچھے لوگوں سے ملاقات اور روابط بڑھیں گے۔ آپ کے بزنس اور کام میں کچھ غیرمتوقع مسائل اچانک سر اٹھاسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔