- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بھر میں اساتذہ کے بھرتیوں کی پالیسی کیخلاف درخواست پر اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم دیدیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں کی پالیسی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہارڈ ایریا کا جواز بنا کے اپنے لوگوں کو 33 مارکس پر پاس کیا گیا ہے، پورے سندھ میں ایک ہی قانون ہونا چاہیے، سندھ بھر میں پی ایس ٹی، جے ایس ٹی کے امیدوار کو 33 مارکس پر پاس قرار دیا جائے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ ہارڈ ایریا اور سافٹ ایریا کیا ہوتا ہے؟ کون سے علاقے ہارڈ ایریا قرار دیے گئے ہیں؟ سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ گھوڑا باری، تھانہ بولا خان، کھارو چھان سمیت دیگر علاقے ہارڈ ایریا ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تھانہ بولا خان جامشورو ضلع میں ہے، جہاں تین بڑی یونیورسٹیز ہیں، آپ نے تھانہ بولا خان کو کیسے ہارڈ ایریا قرار دیا ہے؟ یہ سارے آپ کے سیاسی مفادات کیلے گر ہیں۔
چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اب کسی کو بھی آرڈر جاری نہ کیا جائے، عدالت نے سندھ بھر کے اساتذہ کی بھرتیوں کی مزید کارروائی روک دی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کے بعد کسی بھی امیدوار کو جوائننگ آرڈر جاری نہ کیا جائے، عدالت نے سماعت اگست کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔