- کراچی میں جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے کے گھر کے باہر فائرنگ
- ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب کیلئے 18کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری
- چیمپیئنز ٹرافی 2025؛ بھارت نے ایونٹ کی منتقلی اور ہائبرڈ ماڈل کا واویلا شروع کردیا
- سندھ بورڈ، گیارہویں جماعت کی ’’اسلامیات‘‘: ایک جائزہ
- اعظم پر جرمانہ؛ شائقین کرکٹ نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- پٹرول کی قیمت میں 7 روپے ڈیزل میں 6 روپے لیٹر کمی متوقع
- عالمی بینک پاکستانی معیشت پر ماہرین کی رپورٹ آج جاری کرے گا
- خشک میوہ جات کا استعمال قوتِ مدافعت کو مضبوط کرسکتا ہے
- نقطہ نظر ثابت کرنے کیلئے ماں بیٹی کا روپ دھار اسکی کلاس لینے چلی گئی
- انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا
- سانگھڑ، 200 ایکڑ اراضی کے کھاتے تبدیل کرنے کا انکشاف
- پاکستان نے جنوری کے لیے ایل این جی کارگو خرید لیا
- حسن علی نے آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا
- ٹی ٹی پی پر طاقت استعمال سے انکار، پاکستان متبادل طریقے بتائے، افغانستان
- آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دلاکر معلومات تک براہ راست رسائی لے لی، وزیر نجکاری کا انکشاف
- فٹبالر کا 4 سالہ بیٹا سپر اسٹار بن گیا، 40 لاکھ انسٹاگرام فالوورز
- اسرائیل حماس جنگ بندی کا پانچواں روز، مزید قیدیوں کو رہا کیا جائیگا
- ایشیاکپ؛ پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل سے اپنا حق طلب کرلیا
- ممتا یا ملازمت۔۔۔!
- دو پہیوں کی سواری اچنبھے کی بات ہے؟
کراچی؛ موٹر ٹیکس ادائیگی چیکنگ 5 جون سے شروع کرنے کا اعلان

گاڑی مالکان ناخوشگوارصورتحال سے بچنے کیلیے ٹیکس جمع کرائیں، صوبائی وزیرایکسائزوٹیکسیشن —فائل فوٹو
کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم 5 جون سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کی مہم 16 جون تک جاری رہے گی۔
صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم بروز پیر 5 جون سے شروع ہورہی ہے یہ مہم 16 جون تک جاری رہے گی مہم کا مقصد ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں روڈ چیکنگ مہم کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کراچی میں37 مختلف مقامات پر چیکنگ کریں گی۔
مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ ان مقامات میں کورنگی صنعتی ایریا، بروکس چورنگی، سنگر چورنگی، ڈی ایچ اے قبرستان سن سیٹ بولیوارڈ روڈ، طوبیٰ مسجد، سائٹ ، منگھو پیر روڈ، بنارس چورنگی حب ریور روڈ، مزار قائد، شاہراہِ قائدین، مسلم آباد، گلستان اسکول کھارا در، کیماڑی، کوئنز روڈ، کلفٹن باتھ آئی لینڈ، شاہین کمپلیکس پی آئی ڈی سی، مائی کلاچی بائی پاس، ملیر کنٹونمنٹ، لانڈھی انڈسٹریل ایریا سعود آباد، کھوکھراپار، پی آئی بی کالونی، تین ہٹی، سولجر بازار، لسبیلہ جوہر چورنگی، میٹرو کیش اینڈ کیری، ٹائم اسکوائر، پہلوان گوٹھ، ایف بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی شامل ہیں۔
مکیش کمار چاؤلہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکسز فوری جمع کرائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔