- پسند کی شادی سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری
- بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد
- نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شہریوں کے مسائل جاننے کیلیے ای کچہری کا انعقاد
- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
’’ایشیاکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا‘‘

ٹورنامنٹ سری لنکا یا دبئی منتقل کیے جانے کا امکان ہے، محمد آصف (فوٹو: ٹوئٹر)
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا۔
یوٹیوب پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردے گا اور ٹورنامنٹ سری لنکا یا دبئی منتقل کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) فائنل کے موقع پر ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کے نام کا اعلان کرنا تاہم فیصلہ نہ ہوسکا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے کئی سرکردہ رہنماؤں نے غیر رسمی میٹنگ میں شرکت کی تھی، اس پر بھی کوئی نتیجہ سامنے نہ آسکا۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
محمد آصف نے کہا کہ توقع ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) غیر جانبدار مقام پر ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بارے میں بات چیت کرے گی، جس میں پی سی بی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستان کو سخت موقف اپنانے کا مشورہ
معلوم ہوا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر شاہ نے عمان کرکٹ کے چیئرمین اور اے سی سی کے نائب صدر پنکج کھمجی کو اس معاملے کو حل کرنے کا کام سونپا ہے۔
مزید پڑھیں: یو اے ای، انگلینڈ یا سری لنکا؟ ایشیاکپ فٹبال بن گیا، وینیو پر ڈیڈ لاک برقرار
واضح رہے کہ سال 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے تاہم بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس پر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تاہم بھارتی بورڈ نے اسے بھی ماننے سے انکار کردیا۔
پاکستان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال بھارت میں ہونے والے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں صرف اسی صورت میں شرکت کریں گے جب انڈیا کی ٹیم ایشیاکپ کیلئے پاکستان کا سفر کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔