- ایپل نے آئی فون 12 کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری کر دیا
- متوسط گھرانوں کے بچے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، تحقیق
- اندھے علاج نے آنکھوں سے روشنی چھین لی
- بورڈ کا کرکٹرز کے ساتھ تاریخی سینٹرل کنٹریکٹ معاہدے پر اتفاق
- عراق ؛ شادی کی تقریب میں آتشزدگی سے دلہا دلہن سمیت 113 افراد ہلاک
- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- غزہ: قدیم رومی قبرستان میں مزید 4 مقبرے دریافت
- پسنی میں کشتی پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو ماہی گیر جاں بحق
- حوالہ ہنڈی کا الزام، کراچی میں معروف کار ڈیلر کے فلیٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ
- لکی مروت جیل، تھانے اور پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے
- پنجاب کی نگراں حکومت نے ای وی ایم مشین کو ختم کردیا
- الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم تیار کرلی
- پی ٹی آئی کے بغیر الیکشنز بے معنی ہوں گے، شاہ محمود قریشی
- وفاقی حکومت کا ملک میں 5 ہزار فری لانسنگ سینٹرز بنانے کا فیصلہ
- آنکھوں کی بینائی ختم کرنے والا انجکشن بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا
- نواز شریف کی واپسی اور عمران خان کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، وزیراعظم
- احتساب عدالت نے 17 ارب کے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم کو طلب کرلیا
- 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ سے بڑھ گئے
- سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی پر اہم فیصلہ جاری کردیا
- وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک
کھلاڑیوں کو سہولیات میسر آئیں تو قوم کو مایوس نہیں کرینگے، کوچ ہاکی ٹیم

پاکستان کے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور ہماری نگاہیں عالمی کپ پر مرکوز ہیں، اولمپیئن حنیف خان (فوٹو: ٹوئٹر)
کراچی: جونئیر ہاکی ایشیاکپ ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کوچ و منیجر اولمپیئن حنیف خان نے کہا ہے کہ ہماری نگاہیں عالمی کپ پر مرکوز ہیں، اگر وسائل اور سہولیات میسر آئیں تو کھلاڑی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
عمان کے شہر صلالہ میں منعقدہ جونیئر ایشیا کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق قومی کپتان اولمپئن حنیف خان نے کہا کہ پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کے بعد عالمی جونیئر کپ کیلئے کوالیفائی کرنا اہم کارنامہ ہے، اس سے ملک میں نہ صرف ہاکی کو دوام ملے گا بلکہ قومی کھیل کی ترقی کے لیے راہیں بھی کھل جائیں گی۔
حنیف خان نے کہا کہ محدود وقت میں کم وسائل کے ساتھ ہمارے کھلاڑیوں نے قومی جذبے کے ساتھ اچھی طرح تیاری کی اور بھرپور کارکردگی دکھائی، پاکستان کے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، ٹورنامنٹ میں تمام کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر ٹاپ اسکور عبدالرحمن کی کارکردگی بہت عمدہ رہی۔
مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست
ابتدائی مقابلوں میں شاندار فتوحات سے کھلاڑیوں کا مورال بھی بلند ہوا جبکہ فائنل میں روایتی حریف بھارت سے مقابلے کے لیے ہمارے کھلاڑی بہت پرجوش اور پرعزم تھے، فائنل کے پہلے ہاف میں ہمارے کھلاڑی توقعات کے مطابق کھیل پیش نہیں کرسکے تاہم دوسرے ہاف میں بہتر انداز میں کھیل دکھایا لیکن تجربے میں کمی کی وجہ سے ہمارے کھلاڑی گول کرنے کے مواقع حاصل نہ کرسکے۔
مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم
دوسری جانب بھارتی ٹیم گزشتہ تین برسوں سے ہم آہنگ ہو کر کھیلنے میں مصروف تھی لیکن مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ہمارے کھلاڑیوں نے وسائل نہ ہونے کے باوجود عمدہ کھیل پیش کیا۔
مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
حنیف خان نے کہا کہ اب ہماری تمام تر توجہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں رواں سال 5 سے 16 دسمبر تک ہونے والے عالمی جونیئر کپ پر ہے، کوشش کریں گے کہ کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور دوران تربیت کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرکے ان کی صلاحیتوں میں نکھار لایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔