فلم ’جوائے لینڈ‘ کی علینہ خان نے’مِس ٹرانس پاکستان‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جون 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

کراچی: فلم ’جوائے لینڈ‘ کی اداکارہ علینہ خان نے مِس ٹرانس پاکستان 2023 کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اداکارہ علینہ خان نے مس ٹرانس پاکستان 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے پر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے لکھا کہ ’اپنی کمیونٹی کے سامنے مس ٹرانس پاکستان کا تاج پہنتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہوئی کیونکہ یہ پلیٹ فارم ہماری آواز ہے جہاں سے ہم دنیا بھر میں اپنی نمائندگی کرتے ہیں۔

علینہ خان نے لکھا کہ یہ میری زندگی کا بہترین اور یارگار لمحہ ہے۔ علینہ کا کہنا تھا کہ مس ٹرانس پاکستان کا ٹائٹل جیت کر اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ مس ٹرانس پاکستان کے زریعے ٹرانس جینڈرز کو بیرونِ ملک بھی اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کا موقع ملتا ہے اس مقابلے کا انعقاد پہلی مرتبہ 2021 میں سونیا احمد نے کیا تھا جبکہ شریا رائے مس ٹرانس پاکستان کی پہلی فائنلسٹ تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔