- دوسرا ون ڈے: بھارت نے آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا، 400 رنز کا ہدف
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں فنکاروں کی شرکت

(فوٹو؛ انسٹاگرام)
کراچی: عید الاضحی پر پیش کی جانے والی ملٹی ڈائریکٹرز فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں بڑی تعداد میں فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
تین کہانیوں پر مبنی فیچر فلم کی رنگا رنگ لانچنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سی پرائم کی جانب سے نے اپنی آنے والی فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی پہلی جھلکیاں دکھائی گئیں۔
تیری میری کہانیاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے زیادہ اسٹار کاسٹ پر مبنی فلم ہے جس میں ایک ساتھ کئی اداکار جلوہ گر ہوں گے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد اس رنگارنگ تقریب میں مہوش حیات، وہاج علی، رمشا خان، شہریار منور، مانی، ہرا مانی، لیلیٰ واسطی، صبا پرویز و دیگر شوبز فنکاروں نے شرکت کی۔
فلم تیری میری کہانیاں میں مہوش حیات کے ساتھ پاکستان میں آج کے دور کے مقبول فنکار وہاج علی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
View this post on Instagram
انڈسٹری کے ایک اورناموراداکار زاہد احمد بھی اپنی پرکشش شخصیت کے ساتھ مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
ان کے علاوہ آپ اسکرین کی دنیا میں پہلی مرتبہ قدم رکھنے والے جوڑے شہریار منور اور رمشا خان کو بھی ایک ساتھ دیکھیں گے۔
آخر میں شوبز کی مشہور جوڑی حرا اور مانی بھی پہلی مرتبہ ایک ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
عیدالاضحی کے موقع ریلیز ہونے والی اس فیچر فلم کی کہانی خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی کے اشتراک سے ریلیز کی جارہی ہے۔
جبکہ فلم کے ڈائریکٹرز میں نبیل قریشی، ندیم بیگ اور سلور اسکرین پر پہلی مرتبہ بطور ڈائریکٹر کام کرنے والی نامور اداکارہ مرینہ خان بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔