- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
- قومی و صوبائی اسمبلی کی موجودہ نشستیں برقرار، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری
- ڈالر کے نرخ میں مسلسل 17 ویں دن بھی کمی
- کراچی میں شہریوں نے دو ڈکیت پکڑلیے، کھمبے سے باندھ کر پٹائی
- بھارت میں زیادتی کے بعد برہنہ لڑکی مدد مانگتی رہی؛ کسی نے دروازہ نہ کھولا
- پاکستان اور آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب
- ورلڈکپ؛ افتخار احمد نے شائقین کرکٹ سے دعاؤں کی اپیل کردی
- کراچی میں دودھ کے بیوپاریوں سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
- اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی؛ عمران خان کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج
- آشوب چشم، پنجاب میں 4 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند
لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ، مزید 4 خواتین نشانہ بن گئیں

—فائل فوٹو
لاہور: شہر میں جنسی درندگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، سفاک ملزمان نے مزید چار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں پٹواری اور اس کے ساتھی نے خاتون کو فرد دینے کے بہانے مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا کر 16 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اٹاری سروبہ کی رہائشی (ش) نامی خاتون پٹوار خانے فرد بنوانے گئی تھی جہاں پٹواری عارف اور منشی نذیر نے فرد بنانے کے بہانے اُسے اپنے گھر بلوایا۔
پولیس کے مطابق پٹواری عارف نے (ش) کو گھر میں جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے ساتھی منشی نذیر نے فحش ویڈیو بنائی، ملزمان نے خاتون کو بلیک میل کرکے 16 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔
دوسری جانب قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں سفاک ملزم نے جواں سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ (م) نامی لڑکی اسٹاپ پر کھڑی تھی کہ ملزم ندیم لڑکی کے قریب آیا رومال سونگھایا جس سے لڑکی بے ہوش ہوگئی، ملزم نے ایک مکان میں لے جا کر لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
زیادتی کا تیسرا واقعہ شادباغ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نوید اپنی بیوی (ا) کے ہمراہ گھر پر سویا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس گیا۔
نامعلوم ملزم نے نوید کو سر پر ڈنڈے مار کر زخمی کردیا اور اسکے ہاتھ پاﺅں باندھ دیے، ملزم نے خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے دونوں میاں بیوی کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر فرار ہوگیا۔
چوتھے واقعے میں نواب ٹاﺅن کے علاقے میں تین سفاک ملزمان نے جواں سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تصور، سعود ، کاشی نے منچلے خاں کی بیٹی (ف) کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے تمام واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے ہیں مگر جینڈرکرائم سیل کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔