- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
- گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
- عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا
- کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود
- ایلون مسک غزہ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی بھی دیکھیں؛ حماس
- لاپتہ بلوچ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم پر مقدمہ ہوگا اور گھر جانا پڑے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 61ہزار500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور
- کراچی میں سردی شروع، موسم دن میں خشک اور رات میں خنکی ہوگی
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا
- دورہ آسٹریلیا؛ کس کھلاڑی کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا
- سائفر کیس: عمران خان کے جیل ٹرائل کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ
- بنوں؛ پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
- بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ
- 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس؛ عمران خان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری
- پرتھ ٹیسٹ؛ باؤنسی وکٹ اور فاسٹ ٹریک کیلئے ڈراپ اِن پچز کا کام مکمل
- برازیل میں ملے قدموں کے نشان سے ڈائناسور کی نئی نسل دریافت
وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات

فوٹو : پاکستان مسلم لیگ ن / ٹویٹر
استنبول/اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم کی ترکیہ کے سابق نائب وزیراعظم اور ایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین دولت باھچیلی سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے صدر ایردوان کے ہمراہ انتخابات میں بھرپور کامیابی پر مبارک پیش کی۔
اسی طرح، وزیراعظم شہباز شریف اور جمہوریہ کوسوو کی صدر وجوسہ عثمانی سادیرو کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور سیستان سرحد پر مارکیٹ کے قیام اور ایران کے صدر سے اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی نائب صدر سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ ایک خوش آئند پیش رفت ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
ازبکستان کے صدر شفقت مرزایوف سے بھی وزیراعظم شریف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون، خطے کو رابطوں سے جوڑنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی رفتار تیز کرنے پر بات چیت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔