- لاہور: گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے خواتین کو کاروبار کیلئے 15.5 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
- عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف فیصلے سے روک دیا
- بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان کا ردعمل آگیا
- سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی
- ہم مقابلہ کرنے نہیں بلکہ آسٹریلیا کو شکست دینے آئے ہیں، محمد حفیظ
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشتگردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا، وزیر داخلہ
- امریکی فوج کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
- غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، فریقین کو نوٹسز جاری
- ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ: کانسی کے 2تمغے پاکستان کے نام
- ذوالفقار بھٹو کی پھانسی: کیس کی لائیو نشریات کیلیے بلاول کی درخواست دائر
- اب صرف میڈ اِن پاکستان
- پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم
- کسٹم حکام خود گاڑیاں اسمگل کراکے پھر خود پکڑوا دیتے ہیں، چیف جسٹس
- اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار
- خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت
- پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار
- چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری
- بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں لوگوں کو گھروں میں محصور کررکھا ہے:فوٹو:فائل
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا کے مطابق ضلع پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔
اس دوران قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا۔
کٹھ پتلی بھارت نواز حکومت نے نوجوان کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھا اور اہلکاروں نے اپنے دفاع میں گولی میں چلائی۔ نوجوان کا تعلق عسکریت پسند گروپ سے ظاہر کیا گیا۔
دوسری جانب شہید نوجوان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے حکومتی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ نوجوان طالب علم اور نہتا تھا جس کا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے 10 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ اس ماہ کے آغاز میں ہی ایک نوجوان کو دہشت گرد سمجھ کر چیک پوسٹ پر بارڈر سیکیورٹی فورس نے قتل کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔