- غزہ: قدیم رومی قبرستان میں مزید 4 مقبرے دریافت
- پسنی میں کشتی پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو ماہی گیر جاں بحق
- حوالہ ہنڈی کا الزام، کراچی میں معروف کار ڈیلر کے فلیٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ
- لکی مروت جیل، تھانے اور پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے
- پنجاب کی نگراں حکومت نے ای وی ایم مشین کو ختم کردیا
- الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم تیار کرلی
- پی ٹی آئی کے بغیر الیکشنز بے معنی ہوں گے، شاہ محمود قریشی
- وفاقی حکومت کا ملک میں 5 ہزار فری لانسنگ سینٹرز بنانے کا فیصلہ
- آنکھوں کی بینائی ختم کرنے والا انجکشن بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا
- نواز شریف کی واپسی اور عمران خان کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، وزیراعظم
- احتساب عدالت نے 17 ارب کے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم کو طلب کرلیا
- 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ سے بڑھ گئے
- سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی پر اہم فیصلہ جاری کردیا
- وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک
- بنگلہ دیش نے بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا، تمیم اقبال شامل نہ ہوسکے
- چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ٹاسک دے دیا
- نیا X وائرس، کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے، برطانوی ماہرِ صحت
- آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
- فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا
آسٹریلیا خالصتان ریفرنڈم؛31 ہزارسکھوں کا بھارت سےعلیحدگی کے حق میں ووٹ

آسٹریلوی شہروں میلبورن اور برسبین میں بھی خالصتان ریفرنڈم ہو چکا ہے؛ فوٹو: فائل
سڈنی: آسٹریلیا میں بھارت سے آزادی اور خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوا جس میں 31 ہزار سے زائد سکھوں نے حق میں ووٹ دیکر نام نہاد سیکولر اسٹیٹ کا پردہ چاک کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی میں مقیم ہزاروں سکھوں نے انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے کرائی جانے والی ووٹنگ میں صبح 9 سے شام بجے تک ووٹ کاسٹ کیے۔
31 ہزار سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور سب نے بھارت سے آزادی کے حق میں ووٹ دیا۔ ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے سکھ خالصتان کے قیام کے حق اور بھارت سے علیحدگی کے لیے پرجوش نعرے لگا رہے تھے۔
مودی سرکار کی ایما پر سڈنی میں مقیم بھارتی کمیونٹی نے ریفرنڈم رکوانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تھا لیکن آسٹریلوی حکومت نے پُرامن ریفرنڈم کے جمہوری عمل کو رکوانے سے معذرت کرلی۔ اس طرح ریفرنڈم رکوانے کی تمام مذموم کوششیں ایک بار پھر ناکام ثابت ہوگئیں۔
دن کے آغاز سے ہی ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی ووٹ ڈالنے والوں کی طویل قطاریں لگ گئی تھیں۔ رائے شماری میں حصہ لینے کے لیے خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی بڑی تعداد میں آئے تھے۔
خیال رہے کہ خالصتان کے قیام کے لیے آسٹریلیا میں ریفرنڈم کا یہ تیسرا مرحلہ تھا اس سے قبل دیگر شہروں میلبورن اور برسبین میں بھی ریفرنڈم کا انعقاد ہوچکا ہے۔ میلبورن میں 50 ہزار اور برسبین میں 11 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کے قیام کے حق میں ووٹ ڈالے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔