- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،ایم کیوایم

فوٹو اسکرین گریپ
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،ہمیں درست شمار نہیں کیا گیا تو ہم سے کوئی امید نا رکھی جائے۔
بہادرآباد سے متصل پارک میں حالیہ مردم شماری میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران سید مصطفی کمال نے کہ جیکب آباد 49 فیصد، کشمور38فیصد، شکار پور 34فیصد، لاڑکانہ 28فیصداضافہ ہے جب کے کراچی جہاں پاکستان بھر سے لوگ آرہے ہیں وہ 20فیصد کاہندسہ کراس نہیں کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ماننے والی بات نہیں ہیپیپلز پارٹی کے چیئر مین آصف زرداری آج بھی کراچی کی آبادی 3کروڑ پر قائم ہیں جبکہ انکا وزیر اعلیٰ کراچی سے تعصب برت رہا ہے پوسٹ انومیریشن آڈٹ تھرڈ پارٹی سے کروایا جائے کیونکہ اگر خرابی پیدا کرنے والے لوگ ہی یہ آڈٹ کریں گے تو پھرکچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے خواہشمند بلاول بھٹو زرداری اگر ہمیں درست شمار نہیں کریں گے تو پھر وزیر اعظم بھی نہیں بن سکتے۔
علاوہ ازیں کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے رابطہ کر کے مردم شماری کے بعد ہونے والے سروے کی تاریخ میں اضا فے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ناقابل فہم اضافہ ہو رہا جبکہ کراچی و حیدر آباد میں 20فیصد کا فگر کراس نہیں ہو رہا، انہوں نے مزید کہا کہ 07 اپریل کو 98 فیصد سندھ کی آبادی کو گنے جانے کی خبریں اخبارات میں لگیں جس میں کراچی کی آبادی 1 کروڑ 33 لاکھ دکھائی گئی تھی اس دن کے بعد سے آج تک ہماری حکام بالا سے 55 سے زائد میٹنگز ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں تمام شواہد کے بعد56 لاکھ کی آبادی کا اضافہ ایم کیو ایم کی جدوجہد کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والوں کی اولادیں آج اپنی گنتی پوری نہیں کروا پارہے ہماری صوبائی حکومت اتنی متعصب ہے جو ہمیں صحیح گنے جانے کو تیار نہیں یہاں سندھ کا وزیر اعلی کراچی کو پانی دینے کے لئے وزیراعظم سے اضافی پانی کی مانگ کر رہا ہے جبکہ سندھ کی آبادی کا 50 فیصد یہاں موجود ہے، 90 فیصد ریونیو یہ شہر دیتا ہے اور اس مردم شماری میں شمار کنندگان نے لوگوں کو گنا نہیں ہے ان ساری خرابیوں کو اگر ختم نا کیا گیا تو ایم کیو ایم اس مردم شماری کو نہیں مانے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔