- نسیم کے کندھے کی سرجری ہوگی، بحالی فٹنس کیلیے 4 ماہ درکار
- آزمودہ ہتھیاروں سے مشن ورلڈکپ میں سرخرو ہونے کا پلان
- 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ
- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
ہرقسم کے درد،خوف اور پریشانی سے آزاد اسکاٹش خاتون

اسکاٹ لینڈ کی جو کیمرون ہر قسم کے درد، تکلیف، ڈپریشن اور خوف سے آزاد ہوچکی ہیں۔ فوٹو: بشکریہ لائیو سائنس
اسکاٹ لینڈ: سائنسدانوں نے ایک خاتون کا مفصل طبی معائنہ کیا ہے جو ہر قسم کے درد سے عاری ہیں۔ ان کے زخم بھی تیزی سے بھرتے ہیں۔ تاہم حیرت انگیز طور پر وہ ڈپریشن اور خوف سےبھی ناواقف ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس کی جینیاتی وجوہ ہیں اور انہیں جان کر ہم درد کم کرنے یا ڈپریشن گھٹانے والی ادویہ بھی بناسکتے ہیں۔ چند برس قبل ’جوکیمرون‘ نامی خاتون کو محسوس ہوا کہ ان میں کسی درد کی کیفیت ختم ہوچکی ہےاور زخم تیزی سے بھرنے لگے ہیں۔ انہیں خوف، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کبھی نہیں ہوتا۔
60 کی دہائی میں موجود خاتون جب دو بڑے آپریشن سے گزریں تو انہیں بعد میں کہیں کھنچاؤ یا تکلیف کا احساس نہیں ہوا۔ سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں دردکش دوا نہیں دی اور معمولی زخم کا تو انہیں احساس ہی نہیں ہوتا یہاں تک کہ وہ ایک مرتبہ جل گئیں لیکن اس کا احساس نہ ہوا بس گوشت جلنے کی بو ضرور محسوس ہوئی۔
ان عجیب قوتوں کی مالک خاتون کو معائنہ جامعہ آکسفورڈ اوریونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے کہا اور ان کے دو جین کو ذمے دار ٹھہرایا۔ ان میں سے ایک جین ایف اے اے ایچ جو درد کا احساس دلاتا ہے اور اسے کنٹرول بھی کرتا ہے۔ لیکن یہی جین یاداشت اور موڈ سے بھی وابستہ ہے۔ دوسرا جین اف اے اے ایچ اویوٹی ہے جو ایف اے اے ایچ کا اظہار (ایکسپریشن) ممکن بناتا ہے۔
لیکن ماہرین کو معلوم ہوا کہ اس کے علاوہ دیگر جین بھی شامل ہیں جن سے خاتون درد سے بے درد بن چکی ہیں۔ لیکن اس خاتون پر مزید تحقیق جاری ہے جس سے جین تھراپی اور دیگرعلاج کی راہ ہموار ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔