- نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شہریوں کے مسائل جاننے کیلیے ای کچہری کا انعقاد
- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
- الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی
- ڈالر کے نرخ میں مسلسل 17 ویں دن بھی کمی
’ٹرسٹ اینڈ سیفٹی‘ شعبے سے وابستہ دو اعلیٰ عہدیداروں نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا

ٹویٹر کے دو اہم ذمے داران ایلون مسک کے رویے کے بعد ادارے کو چھوڑگئے ہیں۔ فوٹو: فائل
مینلوپارک: ٹویٹر کے صدردفاتر سے ایک خبر آئی ہےکہ ایلون مسک کے فیصلے کے ردِ عمل میں دو اہم ترین ایگزیکٹو کمپنی چھوڑ گئے ہیں جو ’اعتماد اور تحفظ‘ (ٹرسٹ اینڈ سیفٹی) امور سے وابستہ تھے۔
یہ دونوں افراد ایلون مسک کی ’اظہارِرائے کی آزادی‘ کے پرجوش حامی بھی تھے اور اصلاحات کا حصہ تھے۔ لیکن ایلون مسک نے دو افسرا اور ان کی ٹیم کے اس فیصلے کو مستردکردیا تھا۔ ٹیم نے ایک ڈاکیومینٹری پر ٹویٹس اور اسے اہمیت دینے سے منع کیا تھا جو غالباً جنسی کی تبدیلی یا جینڈر ٹرانزیشن بھی تھی۔ یہ فلم جینڈر کی نظری شناخت کی اس حالیہ مہم کا حصہ ہے جو اس وقت امریکہ اور یورپ میں جاری ہے۔
ٹویٹر نے پہلے کہا تھا کہ وہ ’عورت کیا ہے؟ (واٹ از اے وومن) نامی ڈاکیومینٹری کو نہ صرف خصوصی طور پر پریمیئر کرے گی بلکہ معاوضے کے بدلے اسے فروغ بھی دے گی۔ لیکن ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ نے اپنے جائزے کے بعد مشورہ دیا کہ اس معاہدے سے انکار کردیا جائے کیونکہ اس میں نفرت انگیز مواد موجود تھا۔
اگرچہ ایلون مسک پہلے جنس کی تبدیلی کے سخت ناقد رہے، بالخصوص وہ نوعمرلڑکے لڑکیوں میں بذریعہ سرجری جنس کی تبدیلی سے نالاں تھے۔ لیکن اب انہوں نے ذہن بدلا، اپنی ٹیم کا فیصلہ رد کیا اور ساتھ میں اس دستاویزی فلم کی ٹویٹ اور تفصیلات اپنے 14 کروڑ صارفین کو ٹویٹ کرکے اس سے آگاہ کردیا۔
اس کے جواب میں دو سینیئر ترین ایگزیکٹو اے جے براؤن اور ایلا اِرون ادارہ چھوڑگئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔