- ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ: کانسی کے 2تمغے پاکستان کے نام
- ذوالفقار بھٹو کی پھانسی: کیس کی لائیو نشریات کیلیے بلاول کی درخواست دائر
- اب صرف میڈ اِن پاکستان
- پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم
- کسٹم حکام خود گاڑیاں اسمگل کراکے پھر خود پکڑوا دیتے ہیں، چیف جسٹس
- اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار
- خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت
- پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار
- چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری
- بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار
- ’’گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا‘‘، حماس
- پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا آغاز
- کھاد کا بحران شدید، گندم کی فصل متاثر ہونیکا خدشہ
- تاجروں کی گیس قیمت مزید بڑھانے پر آفس گھیراؤ کی دھمکی
- پرائس کنٹرول کے بجائے سپلائی چین بہتر بنانے کی ضرورت ہے
- نجکاری، ہائی کورٹس کا اختیار سماعت ختم کرنے کا فیصلہ
- عمران خان کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو کیسز میں ضمانت منظور
- پاکستان سے سیریز، کینگروز نے اہم ’ہدف‘ کا تعین کرلیا
- چینی، یوریا کھاد و دیگر ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ ناکام
- ایسی دودھ کی دکان جہاں ہانڈی کا چولہا مسلسل 74 سال سے جل رہا ہے
متحدہ عرب امارات میں تیل کے ڈپو میں دھماکا؛2 افراد جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں ڈیزل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا؛ فوٹو: فائل
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صنعتی ایریا میں ایک آئل ڈپو میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان کے صنعتی ایریا ’الجرف انڈسٹریل ایریا‘ میں فیول ٹریڈنگ کمپنی کے گودام کے ایک آئل ڈپو میں ڈیزل ٹینک پھٹ گیا۔ ٹینک پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
عجمان پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کمپنی کے آئل ڈپو کے ٹینک کے اوپر دو افراد ویلڈنگ کر رہے تھے۔ ٹینک کے اندر چنگاریاں گرنے سے دھماکا ہوگیا اور دونوں مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایشیا سے ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
ٹینک میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ٹینک کے کور کے ٹکڑے پڑوسی فیکٹری میں 3 مزدوروں کو لگے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جب کہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔