- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
- الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی
- ڈالر کے نرخ میں مسلسل 17 ویں دن بھی کمی
- کراچی میں شہریوں نے دو ڈکیت پکڑلیے، کھمبے سے باندھ کر پٹائی
سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب

اس تجربے سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد ملے گی، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ(فوٹو: فائل)
کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور برطانوی این جی اوٹیئرفنڈ(TearFund)کے پروجیکٹ ’ ہریالی حب ‘ کے اشتراک سے پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، جی ٹی ایس بلدیہ اور شرافی پر کچرا ری سائیکل کرنے کے دو پلانٹ نصب ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ ان دونوں پائلیٹ پروجیکٹس کے ذریعے کچرے کو ری سائیکل کر کے نامیاتی کھاد، پلاسٹک دانہ، اور پلاسٹک فلیکس پہلے ہی بنایا جا رہا ہے، اب پولی تھین بیگ کو دانے میں تبدیل کرکے دانے سے پلاسٹک کے ڈسٹ بن بنائے گئے ہیں جبکہ دیگر اشیاء بھی بنائی جا سکیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ کچرے کو ری سائیکل کرکے بنائے گئے ڈسٹ بن کا وزن 320گرام جبکہ سائز 10 انچ ہے۔
امتیازعلی شاہ نے مزید بتایا کہ حکومت سندھ کے کچرے سے توانائی بنانے کے پروجیکٹ پر بھی مرحلہ وار کام کا آغاز ہوگا اوراس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس سلسلے کو مزیدبڑھایا جائے گا اور دیگر اضلاع میں بھی ری سائیکل پلانٹ لگائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، اس کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔