- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
- الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی
- ڈالر کے نرخ میں مسلسل 17 ویں دن بھی کمی
- کراچی میں شہریوں نے دو ڈکیت پکڑلیے، کھمبے سے باندھ کر پٹائی
- بھارت میں زیادتی کے بعد برہنہ لڑکی مدد مانگتی رہی؛ کسی نے دروازہ نہ کھولا
کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بہت جلد امریکا اور یورپ کی طرز پر کراچی میں فش مارکیٹ کا سنگ بنیاد رکھے گی، زاہد رحیم
کراچی: ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے متحدہ عرب امارات کی مختلف ہول سیل فش مارکیٹوں کا دورہ کیا۔
ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے دبئی، اجمان اورابوظہبی کی فش مارکیٹوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ابوظہبی فش مارکیٹ کے چیئرمین نے کراچی فش ہاربر میں نیو فش لینڈنگ مارکیٹ بنانے کی زاہد ابراہیم بھٹی کی خواہش کو سراہا۔
ابو ظہبی فش مارکیٹ کے چیئرمین نے زاہد ابراہیم بھٹی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ دونوں نے مستقبل میں ایکسپورٹ کو مزید بڑھانے اور مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ماہی گیروں کے لئے کراچی فش مارکیٹ کویورپ، امریکا اور یو اے ای کی طرز پر انٹر نیشنل مارکیٹ بنائیں گے جس کا سنگ بنیاد بہت جلد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت رکھے گی، منصوبے کی تکمیل کے بعد ماہی گیروں، اسٹیک ہولڈرز اور وطن عزیز کومالی فائدہ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔