- عامر ریٹائرمنٹ واپس لے کرفرسٹ کلاس میچز کھیلیں، پرفارم کریں، انضمام الحق
- سعودی عرب سے امن معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیل
- نسیم کے کندھے کی سرجری ہوگی، بحالی فٹنس کیلیے 4 ماہ درکار
- آزمودہ ہتھیاروں سے مشن ورلڈکپ میں سرخرو ہونے کا پلان
- 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ
- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
سفید چاول کھانے سے ذیابیطس، موٹاپا اور کینسر جیسی دائمی بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/06/2494108-image-1685978193-828-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
کافی لوگوں کا ماننا ہے کہ سفید چاولوں سے پرہیز کیا جانا چاہیے لیکن یہ اتنے بھی نقصان دہ نہیں۔ اگرچہ سفید چاول براؤن چاول یا جنگلی چاولوں کی طرح غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتے تاہم پھر بھی ان میں صت بخش فوائد موجود ہوتے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
- توانائی کا ذریعہ: سفید چاول ایک بہترین کاربوہائیڈریٹ کی حامل غذا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ توانائی کا فوری اور آسانی سے قابل رسائی ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر اتھلیٹس یا شدید جسمانی سرگرمیوں میں مشغول افراد کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
- ہاضمہ: سفید چاول آسانی سے ہضم ہوتے ہیں جو اسے حساس نظامِ ہاضمہ والے مریضوں یا بیماری سے صحت یاب ہورہے افراد کے لیے موزوں بناتے ہیں۔ اسہال یا پیٹ کی خرابی جیسے ہاضمہ کے مسائل کے دوران یہ ہلکی پھلکی غذا کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
- گلوٹین سے پاک: سفید چاول قدرتی طور پر گلوٹین سے پاک ہوتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ گلوٹین کی حساسیت یا سیلیئک بیماری میں مبتلا افراد کے لیے ایک محفوظ اور موزوں غذا ہے۔
- کیلوری کنٹرول: سفید چاولوں میں نسبتاً کم چکنائی ہوتی ہے اور اس میں کیلوریز کا مواد معتدل ہوتا ہے۔ یہ ایک متوازن غذا ہے اور ان لوگوں کے لیے انہتائی موزوں ہے جو اپنے وزن کو منظم کرنا چاہتے ہیں۔
- اینٹی آکسیڈنٹس: سفید چاول میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز) غیر مستحکم جوہری ذرات) سے بچانے میں مدد دیتے ہیں جو خلیات، ڈی این اے اور پروٹین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
- مدافعتی نظام: سفید چاولوں میں ضروری وٹامنز اور معدنیات جیسے وٹامن ڈی، پوٹاشیم اور میگنیشیم ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو مزید موثر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
- دائمی بیماریوں سے بچاؤ: سفید چاول کھانے سے ذیابیطس، موٹاپا اور کینسر جیسی دائمی بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔