میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا

ویب ڈیسک  پير 5 جون 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

لاہور: میاں چنوں میں  ڈکیتی کی انوکھی واردات میں ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول میں نہانے کے لیے آنے والے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا۔ 

 ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں چنوں میں گرمی کے ستائے شہری نیشنل ہائی وے روڈ پر واقع سوئمنگ پول پر نہانے کے لیے پہنچے تو ڈاکوؤں نے اسلحے  کے زور پر انہیں موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا، پولیس کے مطابق ڈاکو سوئمنگ  پول پر نہانے کے لیے آنےو الے افراد سے 35 موبائل فون اور 45  ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور جلد ا س واردات کے ذمے  داروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔