- ورلڈکپ؛ بھارت نے حیدرآباد میں قومی ٹیم کیلئے کیا خصوصی انتظامات کیے؟
- سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد
- پشاور؛ گرمی سے پریشان نشئی اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا، ویڈیو وائرل
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاق اور الیکشن کمیشن کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری اسپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
خلاء میں کھانا پکا کر کھانا ممکن ہوگیا

ایتھنز: انسان کرہ ارض پر طویل عرصے سے انڈہ، آلو اور دیگر کھانے کی چیزیں تل کر کھا رہا ہے۔ بظاہر سادہ دِکھنے والا یہ عمل در حقیقیت سائنسی اعتبار سے انتہائی پیچیدہ ہوتا ہے۔
زمین پر آلو تلنے کے فعل کو ’بویینسی(buoyancy)‘ کا عمل ممکن بناتا ہے۔ بویینسی کے سبب برتن کی تہہ پر بلبلے بنتے ہیں جو اوپر کی جانب جاتے ہیں اور تلنے کے عمل کو ممکن بناتے ہیں۔ تاہم، مائیکرو گریویٹی میں یہ عام سا کام انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔کشش ثقل کے کھچاؤ کی عدم موجودگی میں بلبلے نہیں ابھرتے جس کی وجہ آلو کرکرے انداز میں نہیں تلتے۔
یونان کی یونیورسٹی آف تھیسالونِیکی کے سائنس دانوں نے ایک مخصوص خودکار فرائر بنایا ہے جو مائیکرو گریویٹی میں آلوؤں کو باآسانی تل سکتا ہے۔
سائنس دانوں نے عدم کششِ ثقل کے ماحول میں گھومنے والی مشین جیسے آلے کا استعمال کرتے ہوئے آلو تلنے کا تجربہ کیا۔
سائنس دانوں نے یورپی اسپیس ایجنسی کے پیرابولک فلائٹ فیسلیٹی میں دو تجربات کیے۔ ان تجربات کو خلائی ادارے کی مالی اعانت سے کیا گیا جس کا مقصد مائیکروگریویٹی میں کھانے پکانے کے طریقہ کار پر تحقیق کرنا تھا۔
تجربات میں ہائی اسپیڈ، ہائی ریزولوشن کیمرا کا استعمال کیا گیا تاکہ تلنے کے عمل بالخصوص بلبلوں کی حرکت کو ریکارڈ کیا جاسکے۔ مائیکرو گریویٹی میں بلبلوں کی حرکت کا سمجھا جانا انتہائی ضروری امر ہے۔ بویینسی کا بلبلوں کو اوپر کی جانب نہ بھیجنا ان کو آلو کے گرد جمع کر دیتا ہے جس کی وجہ سے محققین کا خیال ہے کہ آلو کچے رہ جاتے ہیں۔
کیے جانے والے تجربات کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ استعمال کیے گئے آلے میں بلبلے برتن کی تہہ سے آلو ڈالنے کے تھوڑی ہی دیر بعد بالکل ویسے ہی ابھرےجیسے زمین پر ابھرتے ہیں۔
اس کامیابی کے بعد محققین کا اگلا ہدف آلے کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہے۔تحقیق کے نتائج جرنل فوڈ ریسرچ انٹرنیشنل میں شائع ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔