دیر: نو مئی واقعات میں ملوث 18 سرکاری اساتذہ معطل

ویب ڈیسک  پير 5 جون 2023
احتجاج میں شریک سرکاری اساتذہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے (فوٹو: ویڈیو گریب)

احتجاج میں شریک سرکاری اساتذہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے (فوٹو: ویڈیو گریب)

دیر لوئر: عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کرنے والے لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 18 اساتذہ کو معطل کردیا۔

ضلعی ایجوکیشن آفیسر دیر نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں اساتذہ کے خلاف کارروائی کی اور انہیں برطرف کیا۔

ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں بھی مذکورہ اساتذہ کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ مختلف ویڈیوز میں بھی انکی شکلیں نظر آئیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔