- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
- پلاسٹک سے سنگین بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، باپ زخمی
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/06/2494227-capture-1685992177-735-640x480.png)
[فائل-فوٹو]
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے مغربی کنارے کے شہر راماللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو سالہ بچہ جاں بحق اور باپ زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق راماللہ کے قریب نبی صالح قصبے میں ایک فلسطینی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سالہ محمد ہیثم تمیمی اور اس کے والد شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔
ننھے بچے کو ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی امداد کے لیے اسرائیل کے اندر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ بچے کی لاش کو تدفین کے لیے اسرائیل سے راماللہ منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دو مسلح فلسطینوں نے مبینہ طور پر قریبی بستی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔
تاہم بچے کے والد نے اسرائیلی بیانیے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا اور اسرائیلی فورسز نے براہ راست ہماری گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔