مدینہ منورہ  جیسا سکون پوری دنیا میں کہیں اور نہیں ہے افتخار ٹھاکر

افتخار ٹھاکر انٹرویو کے دوران آبدیدہ ہوگئے


ویب ڈیسک June 06, 2023
دنیا کے 42 ممالک گھوم چکا ہوں، افتخار ٹھاکر:فوٹو:فائل

کامیڈین اور اداکار افتخار ٹھاکر کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ جیسا سکون دنیا میں کہیں اور نہیں ہے۔

اداکار افتخار ٹھاکر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 42 ممالک گھوم چکا ہوں لیکن مدینہ منورہ جیسا سکون کہیں اور نہیں ہے۔ مدینہ منورہ گیا تو ہرقدم پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کائنات کے مالک اور خالق کے فریم میں داخل ہو رہا ہوں۔ ایسا لگ رہا تھا جیسا میرا دم نکل جائے گا۔

انٹرویو کے دوران آبدیدہ ہوجانے والے افتخار ٹھاکر کا مزید کہنا تھا کہ ایک رات دو بجے آنکھ کھل گئی۔ نہا دھوکر سفید جبہ پہنا اور مسجد نبویؐ پہنچا تو باب جبریل کھلاہوا تھا جو کہ خاص موقع پر کھولا جاتا ہے۔ وہاں موجود ایک سکیورٹی گارڈ مجھ سے گلے ملا اور کہا کہ میں آپ کا فین ہوں لیکن یہ ایریا مخصوص ہے آپ بتائیں میں آپ کیلئے کیا کرسکتا ہوں؟ میں نے اسے کہا کہ حضور پاکﷺ کے نعلین پاک کی طرف لے چلو لیکن جب میں وہاں پہنچا تو 10 سیکنڈ بھی کھڑا نہیں ہوپایا اور بوسہ دے کر پلٹ آیا اور اس کے بعد ساری رات روتا رہا کہ اللہ پاک حضور پاکﷺ نے خود مجھے اٹھا کر نعلین پاک کی زیارت کروائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں