- ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
- عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف فیصلے سے روک دیا
- بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان کا ردعمل آگیا
- سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی
- ہم مقابلہ کرنے نہیں بلکہ آسٹریلیا کو شکست دینے آئے ہیں، محمد حفیظ
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشتگردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا، وزیر داخلہ
- امریکی فوج کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
- غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
- ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ: کانسی کے 2تمغے پاکستان کے نام
- ذوالفقار بھٹو کی پھانسی: کیس کی لائیو نشریات کیلیے بلاول کی درخواست دائر
- اب صرف میڈ اِن پاکستان
- پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم
- کسٹم حکام خود گاڑیاں اسمگل کراکے پھر خود پکڑوا دیتے ہیں، چیف جسٹس
- اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار
- خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت
- پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار
- چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری
- بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار
- ’’گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا‘‘، حماس
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ وسیم اکرم نے بھارت کو خبردار کردیا

انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بال 10 سے 15 اوورز تک سوئنگ کرے گا، سابق کپتان (فوٹو: آئی سی سی)
ورلڈکپ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کرک انفو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کے خلاف بھارتی پیسرز کو صبر سے کام لینا پڑے گا، دونوں ٹیمیں جانتی ہیں کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بال 10 سے 15 اوورز تک سوئنگ کرتا ہے۔
اگر بھارتی بالرز ابتدائی اوورز میں آسٹریلوی بلےبازوں کو روکنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پریشر ڈال سکتے ہیں لیکن فائنل میں آسٹریلیا کو بھارت کی ٹیم پر کنڈیشنز کی وجہ سے سبقت حاصل رہے گی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول اور وینیوز کا اعلان؛ ٹیسٹ چیمئین شپ کے فائنل کے موقع پر ہوگا
انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں ثابت کیا ہے کہ وہ اچھی سائیڈ ہے مسلسل دوسری بار چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنا آسان بات نہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کل سے انگلینڈ کے تاریخی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی انعامی رقم کا اعلان، پاکستان کو کتنے ملیں گے؟
یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیسٹ ٹیمیں کسی نیوٹرل وینیو پر ایک دوسرے کے مدمقابل آرہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔