- وزارت تجارت برآمد کنندگان کو نوازنے کے لیے سرگرم
- بجلی پیدا کرنے والے بہت زیادہ منافع لے رہے ہیں، عالمی بینک
- میانوالی ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، 20 افراد زخمی
- پیرو میں 1000 سال قبل پرانا شیرخوار بچوں کا قبرستان دریافت
- صبح میں ورزش کرنا وزن پر قابو رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، تحقیق
- یوٹیوب نے ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
- نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کا مقدمہ درج
- شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید
- یوکرین کا روسی نیوی ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ، افسران کی ہلاکت کا دعویٰ
- کراچی: جیولر کے کارخانے پر 45 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- سیالکوٹ میں لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کا مسافر طیارہ دو حادثات میں بال بال بچ گیا
- باجوڑ، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا
- کھیلوں میں سیاست اور سیاست میں کھیل آگیا، فاروق ستار
- منظور وسان نے الیکشن 28 جنوری کو ہونے کی پیش گوئی کردی
- امیدوار کا علیحدہ بینک اکاؤنٹ اور نتیجہ رات دو بجے تک لازمی، الیکشن کمیشن کی نئی ترامیم
- برطانوی حکومت کا اگلی نسل کی حفاظت کیلئے سگریٹ پر پابندی پر غور
- بابراعظم ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتا ہے، گوتم گمبھیر
- کراچی سے ڈھائی من سے زائد چرس پکڑی گئی، ملزم گرفتار
- 22 سال سے قید روسی شہری اپنی رہائی کے دن جیل سے فرار
- پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا
نادرا کا کراچی میں بائیکر سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

فوٹو: نادرا
کراچی: نادرا نے عوام کی آسانی کیلئے شہر میں بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے ذریعے قومی شناختی کارڈ کی تجدید سمیت دیگر سہولیات گھر بیٹھے مہیا کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی نادرا بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہولت سے استفادہ کرنے والے شہریوں کے انگھوٹوں کی تصدیق، تصویرسمیت دیگرمراحل سائل کے گھر پر مکمل کیے جائیں گے، قومی شناختی کارڈ پرنٹ ہونے کے بعد شہریوں کے گھر پر نادرا بائیکرز کی جانب سے ڈیلیور کیا جائے گا، کراچی میں بائیکر سہولت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں جس پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا، یہ سروس اسلام آباد میں پہلے ہی کامیابی سے جاری ہے۔
نادرا بائیکر سہولت کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کے اجرا اورتجدید کا عمل کسی بھی شہری کے گھر پرممکن ہوگا، سہولت کے تحت شہری نادرا کےعملے کو قومی شناختی کارڈز کے متفرق مراحل کے لیے گھرپر بلواسکیں گے، اس سہولت کے تحت نادرامراکزپر قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے لازمی مراحل گھر پر ہی مکمل کیے جاسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق بائیکر سروس میں شناختی کارڈ کی عام فیس کے مقابلے میں 1200روپے اضافی رقم ادا کرنی پڑے گی، بائیکر سروس کا عملہ گھرپر شناختی کارڈ کی تجدید کے دوران انگھوٹوں اور سائل کی تصاویر سمیت دیگرمراحل طے کرے گا، نئی سہولت سے شہریوں کو نادرا دفاترمیں انتظار کی زحمت سے نجات مل سکے گی، کراچی میں متعارف کروائی جانے والی سہولت کےلیے خواتین بائیک رائیڈرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی، قومی شناختی کارڈ پرنٹ ہونے کے بعد شہریوں گھر پرنادرابائیکرعملے کے ذریعے ڈیلیور کیا جائے گا۔
اس سے قبل نادراسینٹرز پرشہریوں کو قومی شناختی کارڈز کے حصول کے لیے براہ راست مراکز پرسہولیات مہیا کرنے کےعلاوہ موبائل رجسٹریشن وین(ایم آر وی) کے ذریعے بھی سہولت مہیا کی جارہی ہے،جس کے لیے نادرا وین کو مخصوص علاقے میں بجھوادیا جاتا ہے،جہاں ایک ہی مقام پرعلاقے میں سکونت پذیر شہریوں کے قومی شناخت کارڈز کی تجدید اوراجرا سمیت متفرق مراحل مکمل ہوجاتے ہیں۔
موبائل رجسٹریشن وین کے علاوہ عمررسیدہ اورجسمانی طورپرمفلوج شہریوں کے لیے بیک پیک کی سہولت بھی موجود ہے،جس میں نادرا عملے کا فرد بائیو میٹرک ڈیوائس،کیمرے اوردیگر برقی آلات کے ہمراہ سہولت مہیا کرتا ہے،تاہم کچھ ضروری شرائط کے بعد اس سہولت سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔