- ٹیم میں تبدیلیاں، انضمام اور بابر نے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز نظرانداز کردیں
- عامر ریٹائرمنٹ واپس لے کرفرسٹ کلاس میچز کھیلیں، پرفارم کریں، انضمام الحق
- سعودی عرب سے امن معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیل
- نسیم کے کندھے کی سرجری ہوگی، بحالی فٹنس کیلیے 4 ماہ درکار
- آزمودہ ہتھیاروں سے مشن ورلڈکپ میں سرخرو ہونے کا پلان
- 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ
- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
’جوڑ میلے‘ میں شرکت کیلیے پاکستان نے 215 بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کردیے

فوٹو فائل
لاہور: پاکستان نے سکھوں کے پانچویں گورو، شری ارجن دیو جی کی برسی اور جوڑ میلہ میں شرکت کے لیے 215 بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کردیئے۔
جوڑ میلے میں شرکت کیلیے سکھ یاتری 8 جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے۔ دوسری طرف بھارت میں سکھوں کی نمائندہ شرومنی کمیٹی نے اس سال بھی نانک شاہی کلینڈر کو جواز بناتے ہوئے جوڑمیلہ پر وفد پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن اور جوڑ میلے میں شرکت کے لیے 8 سے 17 جون تک بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو 215 ویزے جاری کیے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور سلمان شریف کا کہنا ہے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کے 1974 کے مذہبی مقامات کے دوروں پر دوطرفہ پروٹوکول کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے عزم کے مطابق ہے۔ ہر سال بڑی تعداد میں ہندوستانی یاتری مختلف مذہبی تہواروں کو دیکھنے کے لیے پاکستان آتے ہیں۔
پاکستانی ناظم الامور نے بھارتی یاتریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ زائرین کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
بھارت سے آنے والے سکھ یاتری پاکستان میں اپنے قیام کے دوران، زائرین گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور گوردوارہ کرتارپور صاحب سمیت متعدد مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔
دوسری طرف سکھوں کی سب سے بڑی نمائندہ شرومنی کمیٹی اور دہلی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے سکھوں کے نانک شاہی کلینڈر کو جواز بناتے ہوئے اس سال بھی جوڑمیلہ منانے کے لیے یاتری پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارت میں گورو ارجن کا شہیدی دن 23 مئی کو منایا جاچکا ہے جبکہ پاکستان میں بسنے والی سکھ برادری نانک شاہی کلینڈر کے مطابق 16 جون کو برسی اورجوڑمیلہ منائے گی۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ کا کہنا ہے گوروارجن دیو جی کے شہیدی دن کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوں گی،مرکزی تقریب 16 جون کوہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔