- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
یوکرین میں ڈیم تباہ: پانی شہر میں داخل، ہائی الرٹ جاری
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/06/2494695-apx-1686080662-367-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
کیف: جنوبی یوکرین میں ملک کے اہم ڈیموں میں سے ایک تباہ ہوگیا ہے جس سے پانی شہر میں داخل ہوگیا۔ روسی اور یوکرینی حکام نے فوری امدادی کارروائیوں کی شروعات کرتے ہوئے شہریوں کے انخلا میں مصروف ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے شہر کھیرسن میں ایک بڑا ڈیم تباہ ہو گیا جس سے قریبی علاقوں میں سیلاب آ گیا۔ فصلو کے تباہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ پینے کے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہونے خطرہ ہے۔ روس اور یوکرین نے ڈیم کی تباہی کا ایک دوسرے پر الزام عائد کیا ہے۔
ڈیم کے نقصان سے گھر، گلیاں اور کاروباری عمارتوں میں سیلاب آ گیا ہے اور ہنگامی عملے نے شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔ حکام نے زیپوریزھیا جوہری پلانٹ میں کولنگ سسٹم کے لیے پانی کی نگرانی کررہا ہے۔ حکام نے یوکرین اور روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روسی اور یوکرینی حکام ٹرینیں اور بسوں کی مدد سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں تقریباً 22,000 افراد سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں جب کہ 16,000 یوکرین کے زیرِ انتظام حساس علاقوں میں رہتے ہیں۔ دونوں فریقین کی طرف سے کسی شہری کی موت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔