- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- دوسرا ون ڈے: بھارت نے آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا، 400 رنز کا ہدف
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
ایپل نے وی آر ہیڈسیٹ پیش کردیا، قیمت 3500 ڈالر

ایپل نے وژن پرو کے نام سے اپنے نئے لیکن مہنگے ترین اے آر ، وی آر ہیڈسیٹ کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: بی بی سی
سان فرانسسكو: ایپل نے آگمینٹڈ ریئلٹی کے تحت کام کرنے والے ہیڈ سیٹ کا اعلان کردیا ہے جو آگمینٹڈ ریئلٹی کے تحت کام کرے گا۔ اسے ’وژن پرو‘ کا نام دیا گیا ہے لیکن 3500 ڈالر کی ہوش رُبا قیمت رکھی گئی ہے۔
اس کا پورا نام ’ایپل وژن پرو‘ رکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ آئی فون کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم بھی پیش کیا جارہا ہے۔ کمپنی کے سی ای او، ٹِم کُک کے مطابق گزشتہ دس برس کے دوران ایپل کی جانب سے یہ ایک اہم ہارڈویئر ہے جس میں مجازی اور حقیقی دنیا کو باہم ملایا گیا ہے۔
تاہم اس کی غیرمعمولی قیمت کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے نمایاں کیا ہے کہ کیونکہ چند روز قبل میٹا نے اپنے نئے وی آر ہیڈسیٹ تھری کا اعلان کرتے ہوئے اس کی قیمت 499 ڈالر بتائی تھی۔ تاہم ایپل کے اس نئے ہیڈسیٹ کے ڈیزائن کو سراہا گیا ہے جو روایتی وی آر عینکوں کے بجائے برف میں پھسلنے والے کھلاڑیوں کی عینک زیادہ معلوم ہوتا ہے۔
ایپل کے مطابق یہ آگمینٹڈ ریئلٹی پر کام کرے گا جس میں ہم اسکرین پر حقیقی اور مجازی دنیا ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں یا پھر حقیقی عکس و مناظر پر مزید معلومات و اضافے کے ساتھ اس کا نظارہ کریں گے۔
ایپل کے مطابق اس سے آپ سالگرہ اور شادی بیاہ کی تقاریب کی ویڈیو کو ایسے دیکھ سکیں گے کہ گویا وہاں موجود ہیں۔ لیکن سب سے بڑھ کر یہ گیمنگ کو ایک نئی جہت عطا کرے گا۔ تاہم مجازی دنیا اور فلموں کو ایک نئے انداز سے دیکھا جاسکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔