- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
دودھ سے زیادہ کیلشیئم رکھنے والی تین غذائیں

کراچی: کیلشیئم ہمارے دانت اور ہڈیوں کی مضبوطی کےلیے انتہائی اہم عنصر ہے۔ہمارا جسم خون میں کیلشیئم کی مقدار برقرار رکھنے کی کوششوں میں مسلسل مصروف رہتا ہے۔ تاہم، اگر خون میں کیلیشیئم کی مقدار کم ہوجائے تو ہڈیوں سے کیلشیئم خارج ہو کر خون میں موجود مقدار کو مستحکم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔
اگرچہ کیلشیئم کی مقدار کو برابر رکھنے کے لیے متعدد ادویات بھی استعمال کی جاسکتی ہیں لیکن متوازن غذا کے کھائے جانے کے زیادہ مؤثر اور دیر پا نتائج ہوتے ہیں۔
درج ذیل تین ایسی غذائیں ہیں جن میں ایک گلاس دودھ سے زیادہ مقدار میں کیلشیئم موجود ہوتا ہے۔
پالک
ایک کپ ابلے ہوئے پالک میں 245 ملی گرام کیلشیئم موجود ہوتا ہے۔ پالک کو مختلف انداز میں پکا کر یا سلاد کے طور پر کھا کر ہم کیلشیئم کی یہ مقدار حاصل کر سکتے ہیں۔
تخم ہالیم
100 گرام تخم ہالیم میں 266 ملی گرام کیلشیئم موجود ہوتا ہے۔ تخم کو رات بھر بھگو کر بطور شربت استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انجیر
آدھا کپ انجیر میں 362 ملی گرام کیلشیئم کی مقدار موجود ہوتی ہے۔ آپ انجیر کو پاریک کاٹ کر دودھ، دلیے یا سلاد وغیرہ کے طور پر اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں۔
کچھ افراد ’لیکٹوز اِنٹولرینٹ‘ بھی ہوتے ہیں یعنی دودھ یا دودھ سے بنی اشیاء کو استعمال نہیں کر سکتے ان کے لیےیہ غذائیں باآسانی کیلشیئم کی مطلوبہ مقدار فراہم کر سکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔