- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
- کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم
- بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس
- مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر
- سندھ؛ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور ناظمین امتحانات کی اسامیوں کے اشتہار جاری کرنیکا فیصلہ
- اسرائیلی یرغمالی حماس کے سربراہ کے حسن سلوک کے معترف
- قومی کرکٹرز کی شکایت؛ رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار
- بلوچستان؛ مسجد میں فائرنگ سے قتل، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام
- ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا
- دورات عدت نکاح، مفتی سعید اور عون چوہدری کے بیانات قلمبند، نکاح کو غیرشرعی قرار دیدیا
- ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کا اضافہ
مونس الہیٰ کیخلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

فوٹو فائل
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے لاہور نے مونس الٰہی کے خلاف کرپشن اور منی لانڈنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں رشوت ستانی، اور منی لانڈنگ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر اربوں روپے کی کرپشن کی، کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے، اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہئوے مختلف محکمہ جات میں اثرورسوخ کے ذریعے غیرقانونی طریقے سے رقم بنائی۔
ایف آئی اے کی جانب سے درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ مونس الہٰی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی لانڈرنگ کی اور اپنے فرنٹ مین عامر سہیل کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکاونٹس میں رقوم جمع کروائی۔
متن کے مطابق ملزم عامر سہیل نے زہرہ الہٰی ، مونس الہٰی ، احمد فاران خان، ضیغم عباس، واجد بھٹی اور عامر فیاض کے اکاؤنٹس میں تقریباً 121.65 ملین (12 کروڑ 16 لاکھ روپے) جمع کروائے، تمام رقوم 2019سے 2022 میں جمع کروائی گئی۔
ایف آئی اے نے مقدمے میں لکھا کہ مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہوگئے اس ضمن میں آئندہ مونس الہٰی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مونس الہیٰ کے خلاف مزید تحقیقات جاری رہیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔