- راولپنڈی؛ احتساب عدالت نے 22 ریفرنسز بحال کردیے، پیر کو سماعت ہوگی
- فاطمہ قتل کیس؛ بچی کی والدہ کو قتل کی دھمکی پر ایس ایچ او معطل
- جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا
- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والی نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- شہری پوسٹ آفسز پر نادرا سہولیات سے لاعلم نکلے
- کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی
- کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق
کراچی میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر دیا

(فوٹو: فائل)
کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی بلاک اے گلشن حبیب مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی کچھ دیر موت اور زندگی میں کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔
مقتول کی شناخت 45 سالہ یوسف ولد فضل محمد کے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن امداد علی نے بتایا کہ مقتول یوسف کو اس کے سوتیلے بیٹے زیب اللہ ولد زبیر نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ مفرور ملزم کے والد زبیر نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور ڈیڑھ سال کے بعد ملزم کی والدہ نے یوسف نامی شہری سے دوسری شادی کر لی تھی۔ ملزم زبیب اللہ اپنی والدہ سے ملاقات کے لیے اس کے گھر آیا تھا اور ملاقات کے بعد ملزم نے گھر سے نکلے کے بعد گلی میں اپنے سوتیلے باپ پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ سوتیلے باپ کے سینے میں گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جو جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس افسر کے مطابق ملزم زیب اللہ سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کا رہائشی ہے اوراس کا آبائی تعلق باجوڑسے ہے جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔