- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
آمنہ خودسوزی کیس؛ ضمانت منسوخ ہونے پر معطل ڈی ایس پی کمرہ عدالت سے فرار
ڈیرہ غازی خان: آمنہ خودسوزی کیس میں عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ کئے جانے پر معطل ڈی ایس پی عبدالطیف کانجو کمرہ عدالت سے ہی فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آمنہ خودسوزی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ڈی ایس پی عبدالطیف کانجو بھی پیش ہوئے تاہم انہیں جیسے ہی پتہ چلا کہ ان کی ضمانت منسوخ کی جارہی ہے تو وہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی لطیف کانجو پہلے بھی عدالت سے فرار ہوگئے تھے اور بعد میں انہوں نے ملتان ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کرائی تھی۔
واضح رہے کہ مظفر گڑھ کی رہائشی 18 سالہ آمنہ بی بی کو 5جنوری کو 5 ملزمان نے مبینہ طور ہر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ میر ہزار میں درج ہوا جس پر پولیس نے ایک نامزد ملزم نادر خان کو گرفتار کر لیا تاہم بعد میں گرفتار ملزم کو رہا کردیا گیا جس پر اانصاف کے حصول کے لئے دھکے کھانے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ آمنہ نےدلبرداشتہ ہو کر تھانے کے باہر خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی بات نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد نہ صرف واقعے کا چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے از خود نوٹس لیا بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مظفرگڑھ کا دورہ کرکے آمنہ کے لواحقین سے ملاقات کی اورکیس میں کوتاہی برتنے پر مقامی پولیس کے متعدد افسران کو معطل کرکے ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور کیس کے تفتیشی افسر کو حراست میں لینے کا حکم بھی جاری کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔