اردن کے ولی عہد کی شادی میں ہالینڈ کی ملکہ نے پاکستانی ڈیزائنر کا لباس زیب تن کیا

ویب ڈیسک  بدھ 7 جون 2023
—فوٹو:

—فوٹو:

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین اور سعودی عرب کی شہزادی رجوا کی شادی کے استقبالیہ میں مہہ پارہ خان کی پاکستانی تخلیق زیب تن کرکے دنگ کر دیا، پاکستانی ٹیلنٹ دنیا بھر میں جگمگا اٹھا۔ 

اردن کے ولی عہد حسین اور سعودی عرب کی شہزادی رجواکی اردن میں ہونے والی شادی کی رنگا رنگ تقریب میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما، معروف پاکستانی ڈریس ڈیزائنر مہہ پارہ خان کے تیار کردہ لباس میں جلوہ افروز ہوئیں۔

برصغیر اور مغربی ڈیزائن کے حسین امتزاج پر مشتمل یہ لباس پاکستانی کاریگری کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ مہہ پارہ خان برانڈ، دیگر بڑے بین الاقوامی فیشن برانڈز میں پاکستان کا واحد نمائندہ بن کر ابھرا۔

اس شاندار لباس میں روایتی پاکستانی دستکاری کی تکنیک اور مغلیہ طرز کا حسین ملاپ نمایاں دکھائی دیا،ملکہ میکسیما کا اپنے لباس کیلئے یہ انتخاب بین الاقوامی فیشن منظر نامہ پر پاکستانی ڈیزائنرز کی بڑھتی ہوئی ستائش کی عکاسی کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔