عدالت کا آصف زرداری کیخلاف نیب کو 12 مئی تک ثبوت پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  پير 28 اپريل 2014
عدالت جب بھی سابق صدر کو بلائے گی وہ آئیں گے، فاروق ایچ نائیک   فوٹو:فائل

عدالت جب بھی سابق صدر کو بلائے گی وہ آئیں گے، فاروق ایچ نائیک فوٹو:فائل

اسلام آباد: وفاقی محتسب ادارہ (نیب) کے پراسیکیوٹر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر 5 ریفرنسزمیں دلائل مکمل کرلئے جس پر احتساب عدالت نے نیب کو 12 مئی تک ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد احتساب عدالت میں جسٹس محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر چوہدری ریاض نے کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹر، ایس جی ایس اور پولوگراؤنڈ میں دلائل مکمل کئے۔ نیب نے احتساب عدالت سےاستدعا کی کہ آئندہ سماعت پرسابق صدر کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے نیب کوثبوت پیش کرنےکا حکم دیا تاہم نیب نےآئندہ سماعت تک وقت مانگ لیا۔

اس مو قع پر سابق صدر آصف زردرای کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ عدالت جب بھی سابق صدرکو بلائےگی وہ آئیں گے، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری عدالتوں کو احترام کرتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔