’’بیپر جوئے‘‘ انتہائی شدت کے طوفان میں تبدیل، کراچی سے فاصلہ مزید کم

اسٹاف رپورٹر  بدھ 7 جون 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’بیپر جوئے ‘ ایک درجہ مزید اضافے کے بعد انتہائی شدت کے طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے چوتھے الرٹ میں کہا ہے کہ  طوفان ’بیپر جوئے ‘ ایک درجہ مزید اضافے کے بعد انتہائی شدت کے طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے اور کراچی سے 1260 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے متعلق بدھ کو جاری تیسرے الرٹ میں کہا تھا کہ طوفان ’بیپر جوئے‘ مزید شدت کے بعد severe cyclone strom میں تبدیل ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ’بیپر جوئے‘ کا رخ مسلسل شمال کی سمت رہا، طوفان کا فاصلہ کراچی سے مزید کم ہوگیا، بدھ کی دوپہر تک فاصلہ 1340 کلومیٹر ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے گرد 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان ’بیپر جوئے‘ سے کسی پاکستانی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، تمام صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔