- ڈالر کے نرخ میں مسلسل 17 ویں دن بھی کمی
- کراچی میں شہریوں نے دو ڈکیت پکڑلیے، کھمبے سے باندھ کر پٹائی
- بھارت میں زیادتی کے بعد برہنہ لڑکی مدد مانگتی رہی؛ کسی نے دروازہ نہ کھولا
- پاکستان اور آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب
- ورلڈکپ؛ افتخار احمد نے شائقین کرکٹ سے دعاؤں کی اپیل کردی
- کراچی میں دودھ کے بیوپاریوں سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
- اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی؛ عمران خان کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج
- آشوب چشم، پنجاب میں 4 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند
- کندھ کوٹ؛ گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
- جشن میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- عوام نہیں سرکاری ادارے اور افسران بجلی چور ہیں، سراج الحق
- لاہور؛ بچے سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
- سویڈن میں پُراسرار طور پر لگنے والی آگ میں مسجد شہید
- بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہت کو خطرہ
- نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل سعودی عرب جانے کا امکان
- خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد میں 22 لاکھ سے زائد کا اضافہ
- ورلڈکپ؛ شائقین کیلئے ایک بار پھر ’’موقع موقع‘‘ کی طرز پر گانا ریلیز
- بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- کراچی لنک روڈ پر ٹرانسپورٹرز کا دھرنا، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات پھر بے قابو؛ ہلاکتیں
کویت کے عام انتخابات میں حزب مخالف کی جیت

فوٹو: انٹرنیٹ
کویت سٹی: کویت میں ہونے والے عام انتخابات میں حزب مخالف نے اکثریت حاصل کرتے ہوئے حکومت کو شکست دے دی۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق 6 جون کو ہونےو الے عام انتخابات کے نتائج کے مطابق حزب اختلاف نے 50 نشستوں کے ایوان میں سے 29 نشستیں حاصل کرلیں۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں صرف ایک خاتون شامل ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 51 فصد رہا جو ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے عام آدمی کی حکومت سے مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کویت میں طویل عرصے سے حکومت اور قانون سازوں کے درمیان سیاسی رسا کشی جاری ہے۔
اسی وجہ سے گذشتہ برس ستمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حکومت مخالف قانون سازوں کے اکثریت حاصل کرلینے کے بعد ولی عہد مشال الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمان کو تحلیل کردیا تھا، تاہم رواں برس مارچ میں عدالت نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ کویت میں کوئی سیاسی جماعت سرکاری طور پر رجسٹرڈ نہیں ہے اور امیدوار آزادانہ حیثیت میں انتخاب لڑتے ہیں مگر غیراعلانیہ طور پر کئی سیاسی گروپ سیاسی جماعت کے طور پر سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔