- جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی فیسیں معاف
- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
چین: 13 سالہ بچی نے ویڈیو گیمز پر 63000 ڈالر خرچ کردیئے

چین میں 13 سالہ لڑکی نے والدین کے کریڈٹ کارڈ سے کل 63000 ہزار ڈالر ویڈیو گیم پر اڑادیئے۔ فوٹو: فائل
بیجنگ: چین کے صوبے ہینان میں 13 سالہ بچی کے والدین کو احساس ہوا کہ بینک میں جمع ان کی برسوں کی پونجی بالکل ختم ہوچکی ہے اور اکاؤنٹ میں صرف ایک نصف چینی یوآن بچا ہے۔ معلوم ہوا کہ ساری رقم ان کی بیٹی نے خرچ کردی ہے جو 63000 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
ویڈیو گیمنگ کی جنونی بیٹی نے والدین کے کریڈٹ کارڈ سے نہ صرف ویڈیو گیم خریدے بلکہ گیم کے اندر مجازی اشیا بھی دھڑادھڑ خریدی اور بینک اکاؤنٹ بالکل خالی کردیا۔ صرف چار ماہ میں ہی بچی نے تمام رقم خرچ کرڈالی بلکہ اس کے آثار مٹانے کے لیے فون کی ہسٹری اور بینکنگ کے ٹیکسٹ پیغامات بھی مٹاتی رہی۔ اس طرح لڑکی نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔
چار ماہ تک والدین اس عمل سے ناواقف رہے اوراسکول کی استانی نے اس کا انکشاف کیا۔ اسکول ٹیچر نے نوٹ کیا کہ بچی غیرمعمولی طور پر ویڈیو گیم پر وقت صرف کررہی ہے۔ اس کی خبر والدین کو دی گئی کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ معلوم ہوا کہ بچی نے اپنی ہم جماعتوں کے لیے بھی لاکھوں روپے کے گیمز خریدے اور والدین کی رقم برباد کردی۔
والدین نے اعتراف کیا کہ کریڈٹ کارڈ کا پاس ورڈ دینا اس کی غلطی تھی۔ ان کی بیٹی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے گیم کھیلنے کا بہت شوق تھا اور وہ اپنے ناراض ساتھیوں کو خوش کرنے کے لیے بھی ویڈیوگیمز خریدتی رہی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔