- نو مئی واقعات پر کارروائی، ہم کسی کانگریس مین کا بیرونی حکومت کو جواب دہ نہیں، وزیر اعظم
- سعودی عرب کے قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو نے مقامی لباس پہن لیا
- یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو خوش خبری سنائیں گے، وزیر تجارت
- منفی سوچوں کو کنٹرول کرنا ذہنی صحت کے لیے مفید ہوسکتا ہے، ماہرین
- کیس کے بغیر آئی فون 15 کا استعمال اس کا رنگ بدل سکتا ہے، ایپل
- کراچی میں مسجد کے کمرے سے پیش امام کی پانچ روز پرانی لاش برآمد
- راولپنڈی میں پسند کی شادی پر فائرنگ سے دلہن اور سسر جاں بحق، شوہر زخمی
- چین میں 19 ویں ایشین گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب
- نواز شریف جیل توڑ کر نہیں حکومت کی اجازت سے باہر گئے، نگراں وزیر اطلاعات
- شہباز شریف قائد ن لیگ کو جارحانہ بیانیے سے روکنے میں ناکام
- لورالائی میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق
- راولپنڈی؛ احتساب عدالت نے 22 ریفرنسز بحال کردیے، پیر کو سماعت ہوگی
- فاطمہ قتل کیس؛ بچی کی والدہ کو قتل کی دھمکی پر ایس ایچ او معطل
- جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا
- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
بجٹ میں کم از کم تنخواہ40 ہزار روپے کی جائے، سراج الحق

فوٹو: فائل
لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجٹ دنیا میں سہولت جبکہ ہمارے ہاں مصیبت، خوف اور مایوسی لاتی ہے، کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے کی جائے۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت 18 ہزار اور کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والے کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کے بجائے آمدن پر ٹیکس لگائے، چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات اور جاگیر داروں پر ٹیکس لگایا جائے، نوجوانوں کے لیے بلاسود مائیکرو فنانسنگ، بینکوں کے قرضوں کا رخ اسمال اور میڈیم انڈسٹری کی جانب موڑا جائے۔
سراج الحق نے کہا کہ وزیر خزانہ وعدے کی پاسداری کریں اور قوم کو سود فری بجٹ دیں، حکومت آئین کی پیروی کرتے ہوئے بیرونی قرضوں پر سود کے بجائے اصل زر واپس کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا بطور وزیر خزانہ خیبر پختونخوا میں چھ بجٹ پیش کیے صوبہ کو قرض فری بنایا، تجربہ کی بنیاد پر یقین سے کہتا ہوں کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، گورننس بہتر ہو جائے تو ملک ترقی کر جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔